Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, November 1, 2024

راستے کہاں ختم ہو تے ہیں زندگی کے سفر میں

 



راستے کہاں ختم ہو تے ہیں زندگی کے سفر میں

🙂

منزل تو وہی ہے جہاں خواہشیں تھم جائیں۔۔۔۔

🥀❤️



Wednesday, October 30, 2024

ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!




ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!

کبھی کبھی ڈھیروں میسجز کے جواب میں،

 ایک لفظ تک نہیں ہوتا ہمارے پاس،

 تو کبھی میسج سین کر کے چھوڑ دیتے ہیں،

تو کبھی بلا وجہ سٹوریز اور پوسٹ لگا کر،

 جواب اور کمینٹس کے منتظر ہوتے ہیں۔ 

کبھی لوگوں کے بیزار لہجوں کا جواب بھی،

 مُحبت کے سوا کُچھ نہیں ہوتا۔

تو کبھی کِسی کے مُحبت بھرے لہجے سے بھی،

 وحشت سی محسوس ہوتی ہے ہمیں۔

کبھی کِسی کی بھی نظروں میں نہیں آنا چاہتے،

تو کبھی کِسی کی ایک نظر کے لِیے،

 پہروں ایک ہی مقام پر کھڑے رہ جاتے ہیں۔

کبھی خود کو وقت کی،

 بے رحم موجوں کے حوالے کر دیتے ہیں،

 تو کبھی وقت کا پلٹنا سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔

مغرور اِتنے کہ؛ 

دُنیا کو اپنے مزاج کا نہیں سمجھتے،

 اور سادہ دِل اِتنے کہ؛ 

لوگوں کی باتوں کو دِل سے لگا لیتے ہیں۔

کبھی کِسی ایک سے بات نہ ہو،

 تو کِسی سے بھی بات نہ کرنا، 

تو کبھی کِسی ایک سے بات نہ کرنے کی خاطر،

سب سے بات کرنا۔

 ہم بھی کِتنے عجیب ہیں ناں!

خود اپنے آپ کو نہیں سمجھتے،

 اور لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں،

 اور پھر اِس کوشش میں اپنا آپ کھو دیتے ہیں!



Wednesday, October 2, 2024

ایک پھول وقت پر دینا



ہم آخر تک ایک دوسرے کی قدر نہیں جانتے!


ایک پھول وقت پر دینا 

بہت دیر ہو جانے پر اپنا سب کچھ دینے سے بہتر ہے۔

صحیح وقت پر ایک خوبصورت لفظ کہہ دینا 

احساسات ختم ہونے کے بعد، ایک نظم لکھنے سے بہتر ہے

ضرورت پڑنے پر انسانی موقف اختیار کرنا،

دیر ہو جانے کے بعد تسلی دینے سے بہتر ہے۔


"دیر سے آنے والی چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں، جیسے کسی مردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ"



Monday, September 23, 2024

کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے

 


کل یہ بچے جلدی بڑے ہو جائیں گے... اور پرندوں کی طرح اڑ جائیں گے، ہر کوئی اپنے اپنے آشیانے کی طرف۔ اور آپ کی ساری فکر بس ایک اچھا کھانا بنانے کی ہوگی... تاکہ آپ انہیں بس ایک گھنٹہ کے لیے اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔ پھر جلدی سے سب اپنی دنیا میں واپس چلے جائیں گے اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ آپ سوچیں گی، اگلے دن کے لیے کیا پکاؤں؟ اور کس کے لیے پکاؤں، جب گھر میں بس آپ اور ان کا والد ہی ہوں گے۔


... کوئی بیٹی اسکول سے واپس آکر سیڑھیوں پر آپ کے کھانے کی خوشبو کو سونگھتے ہوئے یہ نہیں کہے گی، "امی، بہت بھوک لگی ہے۔" اور بیٹا اسکول سے آکر دوڑتا ہوا کچن میں جائے گا، برتنوں کے ڈھکن کھولے گا، تھوڑا سا چکھے گا اور کہے گا، "امی، میں بھوک سے مر رہا ہوں۔"


... یا اللہ! یہ وقت کب گزر گیا؟ یہ دن اتنی تیزی سے کیسے اُڑ گئے؟ روزانہ آپ سوچتی تھیں کہ آج کیا پکاؤں تاکہ سب کی پسند کو خوش کر سکوں۔ ... آپ کبھی کبھار تنگ بھی آجاتی تھیں جب بیٹا آپ سے کوئی خاص ڈش بنانے کو کہتا تھا یا بیٹی آپ سے کوئی میٹھا مانگتی تھی اور آپ سے منتیں کرتی تھی۔ ... آج آپ دل میں یہ خواہش کرتی ہیں کہ کاش کوئی آپ سے کوئی کھانے کی فرمائش کرے تاکہ آپ دوبارہ ان سب کو اپنے اردگرد جمع کر سکیں۔


یا اللہ! کتنی شدت سے آپ ان دنوں کو یاد کریں گی۔ اس لیے میں آپ کو نصیحت کروں گی: اللہ کی خاطر، اپنے بچوں کی موجودگی کا خوب مزہ لیں۔ ان کے بکھرے ہوئے کھلونوں، ہر جگہ پھیلی ہوئی چیزوں، اور بکھرے ہوئے گھر کا بھی مزہ لیں۔ ... ان کے مذاق، کھیل کود، اور شور شرابے کا بھی مزہ لیں، جو آج آپ کو سر درد دیتا ہے۔ خوب مزہ لیں... یقین کریں، جب آپ کا گھر بے حد صاف اور بے حد پرسکون ہو جائے گا... تو یہ سب یاد آئے گا۔ جائیں، اپنے بچوں کو جتنا ہو سکے گلے لگائیں۔ ان کی بچپن کی شرارتوں اور ان کے اردگرد موجود ہونے کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ کیونکہ وہ اتنی تیزی سے بڑے ہو جاتے ہیں، جتنا آپ سوچ بھی نہیں سکتیں۔ ان کی خوشبو اور ان کی موجودگی کا مزہ لیں۔ آج آپ کے پاس ان کا پورا دن ہے، لیکن کل... شاید آپ کو بس ایک گھنٹہ ملے گا۔ ان کے ساتھ اپنی زندگی دل سے جئیں 

❤️



Saturday, September 21, 2024

تُم ان کی طرف مت دیکھو تُم اس انتظار میں مت رہو

 


تُم ان کی طرف مت دیکھو 

تُم اس انتظار میں مت رہو کہ ایک دن انہیں پچھتاوا ہوگا اور وہ شرمندہ ہو کر تُمہاری تلاش میں پلٹ آئیں گے 

تُم خود کو اس وہم میں مت رکھو کہ تمہاری ناقدری کرنے والے ایک دن تُمہاری قدر کریں گے 

جنہوں نے تمہیں چھوڑ دیا ہے وہ آخر تُمہاری طرف کیوں لوٹیں گے

جن کے لیے تُم اہمیت رکھتے ہو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے 

تُمہاری پروا کریں گے 

اور تمہیں تکلیف بھی نہیں دیں گے 

اور جو تمہیں چھوڑ کر جا چُکے ہیں تُم شاید ان کے لیے بے کار تھے تمہارے لیے جو لمحے دوستی اور محبت کی یادیں ہیں اُن کے لیے وہ محض وقت گزاری تھا 

سو وہ نہیں لوٹیں گے اور اگر وہ لوٹ آئیں تو پھر چھوڑ دیں گے 

سو تم بھی اپنی نظریں پھیر لو 

اپنے دل کو سخت کر لو اور ان کو ان کی یادوں سمیت خوش دلی کے ساتھ اپنی زِندگی سے رُخصت دے دو 

تاکہ تم زندگی میں آنے والے اچھے اور مخلص دوستوں کا استقبال کر سکو یا پھر دوبارہ ان جیسے مطلبی لوگوں سے واسطہ پڑنے کے خوف میں سب سے کنارہ کش ہو جاؤ



Saturday, September 7, 2024

کبھی کبھی کاندھوں پر یادوں سے بھاری اور کوئ چیز نہیں ہوتی۔






کبھی کبھی کاندھوں پر
یادوں سے بھاری
اور کوئ چیز نہیں ہوتی۔۔۔


کچھ معاملات میں
ناممکن ،ناممکن ہی رہتا ہے
کبھی ممکن نہیں ہو پاتا۔۔۔


ہر بار ایسا نہیں ہوتا کہ
وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جاۓ
کبھی کبھی وقت گزر جاتا ہے لیکن
ٹھیک "غلط" کی زنجیر سے آزاد نہیں ہوپاتا۔۔۔



کبھی کبھی خلوص بے ثبات ٹھہرتا ہے
کچھ قربانیاں رائگاں ہی جاتی ہیں
ہر ایک سے صِلہ نہیں ملتا۔۔۔




Friday, September 6, 2024

تُم اگر ...!! کِسی باغ میں جاؤ ...!!✨



تُم اگر

...!!

کِسی باغ میں جاؤ

...!!✨

اور تُم پر کوئی تِتلی آ کر بیٹھ جائے

...!!🦋

جانتی ہو پِھر

...!!

وہ تِتلی جا کر اپنی باقی تِتلیوں سے کیا کہے گی...؟؟

🦋


آ جاؤ سب

...!!✨

میں نے دُنیا کا سب سے

...!!🦋

خُوبصُورت پُھول ڈُھونڈ لِیا ہے🌺



Wednesday, September 4, 2024

میں شکایت کروں کہ پی جاؤں

 


میں شکایت کروں کہ پی جاؤں

کچھ رویّوں سے دل تو دُکھتا ہے


بِیس سے تِیس سال والی عمر

زندگی کا عجیب حصّہ ہے



Was thinking about a wish


 

Was thinking about a wish

"یوں ہو سب۔۔۔ایسے۔۔۔پھر ایسے۔۔۔ کتنا مزہ آئے۔۔۔"

And all of sudden...

کیسے ہو گا؟ کیسے ہو گا وہ بھی میرے لیئے۔۔۔ 

Itni bari wish....(And tears rolled down, abhi woh soch mukammal nahi hui sath he ik haqeeqat ne zehan par dastak de di)


"خواب بڑے ہیں پر اللہ سے بڑے تو نہیں ہیں ۔"

ایک کن اور سب وہم دھرے کے دھرے کہ "نہیں ہو گا"


Then i cried a little more but with smile 


مجھے یقین ہے اک روز میرا چارہ گر اداس روح کو تازہ گلاب کر دے گا

 ♡



Monday, September 2, 2024

میں اس وجہ سے پریشان نہیں ہوں کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے


 میں اس وجہ سے پریشان نہیں ہوں کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا ہے۔بلکہ میں پریشان اس بات ہر ہوں کہ آئندہ میں تم پر یقین نہیں کر سکتا"

•🍂




')