"سب محبت کا اک پہر ھے"
یہ جو پلکوں پہ
رم جھم ستاروں کا میلہ
سا ھے
یہ جو تیرے بنا کوئی
اتنا اکیلا سا ھے
زندگی تیری یادوں سے
مہکا ہوا شہر ھے
سب محبت کا اک پہر ھے۔
ساحلوں پہ گھروندے
بنائے تھے ھم نے ,
تمہیں یاد ھے؟
رنگ بارش میں کیسے
اڑائے تھے ھم نے,
تمہیں یاد ھے؟
جانے کس کے لیئے گھر
سجائے تھے ھم نے,
تمہیں یاد ھے؟
کوئی خوشبو کا جھونکا
ادھر آ نکلتا کہیں
گم ھے نیندوں کے صحرا
میں
خوابوں کا رستہ کہیں
ہر خوشی
آتے جاتے ھوئے وقت کی
لہر ھے
سب محبت کا اک پہر ھے۔
زندگی دھوپ چھاؤں کا
اک کھیل ھے, بھیڑ
چھٹتی نہیں
اور اسی کھیل میں
دن گزرتا نہیں, رات
کٹتی نہیں
پیار کرتے ھوئے آدمی
کی
عمر کبھی گھٹتی نہیں
دل کی دہلیز پر عکسِ
روشن تیرے نام سے
رت جگے آئینوں میں
کھلے ہیں کہیں شام سے
ایک دریا ہے چاروں طرف
درمیاں لہر ھے.
سب محبت کا اک پہر ھے
I am not sure where you are getting your info, but great topic.
ReplyDeleteI needs to spend some time learning more or understanding more.
Thanks for wonderful information I was looking for this info for my mission.
my site paid surveys