یہ وہ پہلی جگہ ہے جہاں پر مجھے آپ کی خوشبو واقعی محسوس ہورہی تھی
آپ کبھی یہاں آئے تھے، میں بھی یہاں آئی تھی کچھ عرصہ پہلے
کتنا عجیب سا احساس ہوا تھا یہاں ، ایسے لگتا تھا جیسے ، جیسے ابھی تک آپ یہیں کہیں آس پاس موجود ہیں
ایسے لگتا تھا جیسے اِن ہزاروں اجنبی چہروں میں ابھی اچانک آپ کہیں دکھائی دیں گے....مسکراتے ہوئے... کتنی پاگل تھی نا میں اجنبی چہروں میں بس اُسی ایک اپنے بےوفا، ہرجائی کا چہرا تلاش کررہی تھی.....!!
اِس اُمید پر کہ
شاید کبھی یونہی سرِراہ ، وہ مجھے دکھائی ہی دے جائے
دیکھیں میں نے اُس جگہ کو بھی چھو لیا جہاں آپ کے قدم پڑے تھے
:)
💔
راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
وہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے!
No comments:
Post a Comment