Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, June 3, 2018

مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟


مجھ کو باتیں کب آتی ہیں؟

میں تو بس خاموش سی لڑکی
الفت، چاہت کے رنگوں سے
دل کی خالی تصویروں میں
کوئی محبت بھر دیتی ہوں
اور کبھی اپنے اشکوں سے
بنجر اس من کی دھرتی پر
کوئی محبت بودیتی ہوں
اور کبھی دیوار سے لگ کر
کوئی محبت رو دیتی ہوں
اور کبھی آنکھوں آنکھوں میں
ساری باتیں کہہ جاتی ہوں
میں اپنے اس پاگل پن میں
کتنی تنہا رہ جاتی ہوں
میں تو اک خاموش سی لڑکی
مجھ کو باتیں کب آ تی ہیں؟
مجھ کو باتیں گر آتیں تو!
کیا تم مجھ کو چھوڑ کے جاتے؟
میرے سپنے توڑ کے جاتے؟
کیا میری آنکھوں میں غم کے
اتنے آنسو دے سکتے تھے؟
میرا کل سرمایہ تھا جو
کیاوہ مجھ سے لے سکتے تھے؟
گر مجھ کو باتیں آتیں تو!
اپنے لفظوں کے جادو سے
میں بھی تم کو خواب دکھاتی
تم سے ڈھیروں پیار جتاتی
تم کو اپنا میت بناتی
میں بھی تم سے وہ سب کہتی
جو تم سننے کی خواہش میں
مجھ کو ایسے چھوڑ گئے ہو
سارے رشتے توڑ گئے ہو
میں ٹہھری خاموش سی لڑکی
مجھ کو باتیں کب آتی ہیں
مجھ کو باتیں گر آتیں تو
تم بھی مجھ کو میت بناتے
میرے سارے خواب سجاتے
یوں نہ تنہا چھوڑ کے جاتے
میں ٹہھری خاموش سی لڑکی

کاش مجھے بھی باتیں آتیں



1 comment:

  1. Ye Nazam Aatif Saeed sahib ki hai..is may lafzun ko tabdil kiya gaya

    ReplyDelete

')