جو لوگ آپ کی نظروں سے دور ہو جایئں تو کچھ دنوں کیلئے آپ کی زندگی پر اثر پڑتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اثر اپنا اثر چھوڑ جاتا ہے اور وہ چہرہ جو کبھی ہر پل آپ کی نظروں کے سامنے ہوتا تھا وہ ایک دھندلے وجود میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر کچھ اور وقت گزرنے کے بعد وہ دھندلا وجود آپ کے لیئے اجنبی چہرہ بن جاتا ہے اور پھر جب آپ ان لوگوں
کا ذکر سنے تو آپ ایک لمحے کے لیئے حیران
ہو جاتے ہیں کہ کیا واقعی آپ کی اس کے
ساتھ وابستگی تھی آپ کا اس شخص کے
ساتھ واقعی کوئی رشتہ رہ چکا تھا اور پھر دماغ کے سکوت میں خلل پیدا کرنے کے بعد آپ اپنے ماضی کو خود کے اندر زندہ کر لیتے ہیں اور ان گزرے ہوئے ہوئے لمحوں کو پھر
سے اپنے حال میں جیتے ہیں اور پھر خوشی اور تکلیف کا احساس آپ کے گہرے زخموں
پر دوا کا کام کرتا ہے... اسی لیئے جب کوئی آپ کی نظروں سے دور ہو جائے تو غم نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ آپ کی روح سے اس شخص کا تعلق کبھی نہیں ٹوٹتا یا تو وہ شخص آپ کے چہروں میں زندہ ہو جاتا ہے
یا عادتوں میں لیکن آپ کے لئیے کبھی وہ
مرتا نہیں ہے
No comments:
Post a Comment