میں دنیا کی تنہا ترین جگہ پر خوشی تلاش کرنے آیا تھا -
کیا وہ مجھے مل گئی؟
اگر خوشی مجھے کسی ایک جگہ پر مل جاتی تو میں اتنا دربدر کیوں ہوتا؟
اتنا خوار کیوں ہوتا؟
اس ایک جگہ پر دائمی خوشی میں ہمیشہ کے لیے قیام کیوں نہ کر لیتا؟
اس لیے........ کہ خوشی کبھی نہیں ملتی _
وادی شمشال میں بھی نہیں _
دنیا کی تنہا ترین جگہ پر بھی نہیں _
تو پھر یہ کہاں ملتی ہے؟
اگر مجھے علم ہوتا تو اس مقام پر ٹھہر نہ جاتا..... یوں دربدر کیوں ہوتا؟
"خوشی کی تلاش ہی دراصل خوشی ہے _ "
اور
*یہ تلاش سانس کے آخری تار تک جاری رہتی ہے _
بس یہی خوشی ہے_* 🥀
No comments:
Post a Comment