اگر مجھے مرنا پڑا تو
میں مرنے سے پہلے
زندگی سے بھرا
اک بھرپور سانس لینے کی
خواہش کروں گی
اور پتا ہے کہ زندگی کیا ہوتی ہے؟
زندگی وہ لمحہ راحت ہوتا ہے
جب آپ کے آس پاس
ہر آنکھ جب بھی اٹھتی ہو
مسکراتی ہو اور بتاتی ہو
کہ ہم آپ کے اپنے ہیں.
اور اگر موت مہلت دیتی
تو سب اپنی زندگی میں
زندگی جی لیتے.
پر موت کا کہنا ہے کہ
میں موت ہوں
اور میں مارنے آئی ہوں.
بنا رکے، بنا سنے، بنا کہے
مجھے خاموش کرانا آتا ہے
اور تمہیں بتاؤں کہ
مجھے ایسی خاموشی
راس آتی ہے جس میں
میں بنا کہے، بنا سنے
خاموش ہو جاؤں.
اور پیچھے سب
آنکھیں صاف کرتے رہ جائیں.
اور پھر مسکرا کر کہیں..
یہ یہی تھی ابھی
اور اب ہمیشہ یہیں رہے گی.
تو میں تب موت کو بتاؤں گی
کہ تمہارا آنا بس مجھے اک
اور جہان میں لے آنا ہے.
چھوڑا تو میں نے کچھ بھی نہیں ہے.
اور دعا کرو کہ
موت تب مسکرا کر کہے
زہے نصیب
یہاں بھی سب کچھ تمہارا ہی ہے.
No comments:
Post a Comment