Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, April 3, 2021

اور پتا ہے خوبصورتی کی معیاد کتنی ہوتی ہے؟



 اور پتا ہے خوبصورتی  کی معیاد کتنی ہوتی ہے؟

گنتی کے محض  چند برس 

وہ مدت جس میں کوٸ حسین چہرہ اپنی پوری آب و تاب سے

عروج کی بلندیوں پر اڑتا پھرتا ہے ۔

 نزاکتوں کا پیکر

حسرت بھری نگاہوں کا اسیر 

دیکھنے والے نظر بھر کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

جسے دیکھ کر وقت تھم جاۓ  نگاہیں پلٹنا بھول جاٸیں

مگر۔۔۔  ۔۔آخر کب تک ؟؟

جب چہرے پر گزرتے وقت کی کڑی چھاپ درج 

ہوتی چلی  جاتی ہے تو  بدنما جھریوں کی صورت دکھنے لگتی ہے ۔

تو رونق رفتہ رفتہ ماند پڑنے لگتی ہے 

وجود کھوکھلا ہوتا چلا جاتا ہے 

اور وہی حُسن کا وقتِ زوال  شروع ہوتا ہے 

پھر نہ   کوٸ آب و تاب باقی رہتی ہے  نہ اٹھتی نگاہیں

نہ کشش ۔نہ ہجوم ۔نہ عروج ۔ نہ ہی وقت

تو یہ طے ہوا کہ حسن اتنی بڑی دلیل نہیں 

جس کے تاقب میں اک عمر لٹا دی  جاۓ



No comments:

Post a Comment

')