Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, April 16, 2021

ٹھہرے پانیوں کا دکھ جانتے ہو کیا ہوتا ہے؟؟



 ٹھہرے پانیوں کا دکھ جانتے ہو  کیا ہوتا ہے؟؟

وہ خود کو آلودہ ہونے سے بچا نہیں پاتے

اندر ہی اندر کٸ کثافتیں  اسکو گدلا کرنے میں 

سرگرم رہتی ہیں 

دکھ کی بات ہے ناں

کوٸ وجود خود کو آہستہ آہستہ ختم ہوتا دیکھتا رہے 

اندر  ہی اندر دیمک لگی لکڑی کی طرح   گلتا سڑتا رہے

وہ فقط  اپاہج کی طرح تماشاٸ بنا دور سے دیکھتا رہے

دکھ تو ٹھہرے پانی کو بھی گزرتا ہو گا 

جب کاٸ کی موٹی تہہ اسکو بد رنگ اور بدصورت

بنا چھوڑتی ہوگی

جب سورج کی کرنوں کا داخلہ رفتہ رفتہ ممنوع 

ہوا چاہتا ہوگا ۔

جب آبی حیات وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور 

ہوجاتی ہوگی 

یا اس گھٹن میں ہی دم ٹوٹ جاتا ہوگا اور اس وجود کا 

مدفن  بھی وہی  پانی ٹھہرتا ہوگا 

اندر کے حبس اور گھٹن زدہ ماحول کے ساتھ اسے

اپنی بقا کے لیے  لڑتے لڑتے ہتھیار ڈالنے پڑتے ہوں گے

کاٸ کی رنگار تہیں (algal blooms) دیکھنے والوں  کوایک لمحے کے لیے خوشنما ضرور لگتی ہوںگی مگر قفط بعید

ظاہری دیکھنے پر پرسکون  یاسیت سے بھرا

مگر غور کرنے پر ایک داستان لیے ہوۓ

کون اس پانی کے قریب بھٹکتا ہے پھر 

کوٸ بھی نہیں

غور کرنے کی بات ہے ناں

ہاں تضاد ہوا ناں  پھر ٹھہرے پانیوں کے دکھ میں 

اور آنکھوں میں ٹھہرے دکھ لیے لوگوں میں

مگر کون سمجھے ۔



No comments:

Post a Comment

')