ضروری نہیں کہ ہر اندازہ درست ہو !
ضروری نہیں کہ تم نے جو درست اندازہ لگایا ہے
اسے درست مانا بھی جائے
ضروری نہیں تمھارا درست اندازہ تمہیں کسی
درست قدم کی طرف آمادہ کرے
ضروری نہیں تمھارا درست اندازہ
سب کچھ درست کر دے
زندگی میں حقیقت نام کی بھی کوئی شے ہوتی ہے
فقط اندازے لگانے سے یہ زندگی اچھے سے کٹ جاتی تو کیا ہی بات تھی
ایسے ہی،کبھی بھی،اندازے لگا کر ،ان پہ یقین کر کے،اتنے بڑے فیصلے نہیں لے لیا کرتے
حقیقت ، حقیقت ہوتی ہے ، وہ کبھی کبھار تو خوبصورت ، پر ہمیشہ انتہائی تلخ ہوتی ہے
تم جیو اپنے خوابوں میں راج کر کے ، اپنے اندازوں میں مان سے اور اپنے خیلات میں خوشی سے
پر اپنی اس دنیا کو حقیقی دنیا سے دور رکھو کہ یہ دنیا بہت تلخ حقیقت ہے !!
No comments:
Post a Comment