Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, January 22, 2005

کرسمس پارٹی


انگریزی ڈیپارٹمنٹ میں کرسمس پارٹی تھی اور بعد میں مسیحی احباب جناب مسیح علیہ السلام کی نعتیں، کرسمس کیرول وغیرہ پڑھتے تھے تو ان کے معانی بارے سوچ کر جیسے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے. جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت اور ان کا نامِ نامی سامنے آنے پر درود و سلام کی چکی چل پڑتی ہے ویسے ہی زبان پر درودِ ابراہیمی جاری ہو جاتا. اس پر غور کیا تو احساس ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو مائی باپ ہیں، ذکر چاہے ان کے نبی بھائی علیہ السلام کا ہے لیکن ہمارا آسمان تو آقا و مولا علیہ الصلوۃ والسلام کی ذاتِ والا صفات ہے. ہمارا انٹینا ایک فریکوئنسی پر ٹیون یے اور ہارڈ وائرڈ ہے. لیکن ہم سب انبیاء کرام علیہم السلام سے بھی محبت رکھتے ہیں کہ یہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے.


اللھم صل علی سیدنا مسیح ابن مریم

اللہم صل علی سیدنا و مولانا محمد

ہَمَک



بچپن میں آٹا فریج میں پڑا خمیرہ ہو جاتا یا والد صاحب کی ناشتے کی ریڑھی سے روٹیاں اور سالن بچ کر آیا ہوتا تو والدہ یا والد صاحب ہی ایسے آٹے کی روٹیاں یا ایسا کھانا کھایا کرتے تھے۔ میں ہر بار نخرہ کر جاتا تھا۔ باسی ہونے کی ہمک مجھے پہلے نوالے سے محسوس ہو جاتی اور کھانا چھوڑ کر اٹھ جاتا۔


آج تربوز کو ایک طرف سے گرنے کی وجہ سے دب لگی دیکھی تو کاٹ کر پھینکنے کی بجائے چکھتے ہوئے والدہ کی بات یاد آ گئی جو وہ میرے منہ بنانے پر کہا کرتیں۔ شاکر تیرا نک ای بڑا اُچا اے۔ اور پھر چکھ کر کہتیں، بڑا سوووہنا ذایقہ اے۔ کچھ ایسی ہی بات والد صاحب کے منہ سے ایسا کھانا کھاتے وقت نکلا کرتی تھی۔ آج مجھے بھی ذایقہ بڑا سوووہنا لگا، اس لیے بظاہر خراب نظر آنے والا تربوز بھی کافی سارا کاٹ کر کھانے کے لیے برتن میں ڈال لیا۔ آج مجھے باسی پن کی ہمک نہ آئی۔ رب جانے کیوں!



رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا



')