Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, January 30, 2013

رات کے اس بےسکوں پل میں


رات کے اس بےسکوں پل میں بھیگی
پلکوں سے ماضی کے خوبصورت لمحوں کو یاد کرتے ہوئے خیال آیا جب آپ میرے ساتھ
تھے تو اداسی کا کہیں گمان بھی نہ تھا کچھ پل کے لیے آپ کے ساتھ کی
تمنا پھر جاگ اٹھی لیکن ماضی تو بہرحال ماضی ہے ۔ اس کے ساتھ کچھ اشک
میری آنکھوں میں آئے مجھے آج آپ بہت یاد آئے
..!!



Tuesday, January 29, 2013

ہم دوسروں پہ مسلط ہو رہے ہیں


جب کسی تعلق میں محسوس ہو کہ شاید ہم دوسروں پہ مسلط ہو رہے ہیں۔۔۔ تو تعلق ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ خاموش ہو جانا چاہیے
پھر اگر کوئی تمھاری اس خاموشی سے الجھن کا شکار ہو تو سمجھ جاو کہ اس کے ساتھ تعلق بہت مضبوط ہے۔ 
اور اگر وہ اس تعلق کو نبھانے میں کوتاہی کرتا ہے تو ضرور کوئی وجہ ہو گی۔۔۔۔۔۔
لیکن جب تمھارا خاموش رہنا کس کو متوجہ نہ کرے۔۔۔۔ تو پھر اسی خاموشی سے تعلق ختم کر لینا چاہیے اسی میں بھرم رہ جائے گا۔۔۔۔۔۔



Tuesday, January 8, 2013

Search Bar


جس طرح کچھ لوگ ہماری آئی ڈی کی فرینڈ #لسٹ میں نہ ہوتے ہوئے بھی سرچ بار (search bar ) میں ہوتے ہیں نا۔۔۔۔بلکل اسی طرح کچھ لوگ ہماری زندگی کے سرچ بار میں ہوتے ہیں 
ہم جانتے بوجھتے ہوئے بھی ان کی تلاش میں رہتے ہیں ، جبکہ یہ طے ہوتا ہے کہ وہ ہماری دسترس میں کھبی نہیں ہوسکتے ، 
وہ لوگ ہماری پر خلوص دعاوں میں ہمیشہ رہتے ہیں
ہمیشہ خوش رہو ، سلامت رہو، آمین



')