Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, July 25, 2022

اور دیکھو محبت تھوڑی بھی بہت ہوتی ہے

 

https://www.instagram.com/kahkashankhanyousafzai/

اور دیکھو

محبت تھوڑی بھی بہت ہوتی ہے

کہیں ایک پھول کھلتا ہے

یا کوئی نوزائیدہ نیند میں مسکراتا ہے

!تو موت زندگی سے خائف ہونے لگتی ہے



‏اگر تمہیں کسی ایسے شخص کے پاس جانا پڑے جو اداس ہو یا

 


‏اگر تمہیں

کسی ایسے شخص کے پاس جانا پڑے

جو اداس ہو

یا

کوئی اداسی کی حالت میں

تمہارے پاس آ جاۓ

تو

تم پر ذمہ داری عائد ہو جاتی ہے۔

اس شخص کی اداسی ختم کرنے کی۔


اداسی ختم کرو

یہ پوچھ کر نہیں

کہ

کس چیز نے اسے اداس کیا۔

بلکہ

یہ جان کر

کہ

ایسا کیا کرنا ہوگا جس سے اسے خوشی مل سکے۔

🧡



Sunday, July 24, 2022

وہ ہے کہ مبتلائے جہاں، اُس کو خبر نہیں

 


وہ ہے کہ مبتلائے جہاں، اُس کو خبر نہیں

میں نے بڑے ہی مان سے اُس کو پکارا تھا


Saturday, July 23, 2022

زندگی کی کتاب کُچھ خوبصورت صفحات پر مشتمل ہے۔۔

 


زندگی کی کتاب کُچھ خوبصورت صفحات پر مشتمل ہے۔۔

اور میں کبھی کبھی اُس صفحے پر آکر رُک جاتی ہوں۔۔جہاں زندگی نے مجھے تم سے ملوایا تھا۔۔

زندگی تو شاید تم سے آگے بڑھی ہی نہیں۔۔

!!🥀


Friday, July 22, 2022

وہ کیک ہاتھوں میں لیے دریا کے کنارے کھڑی تھی

 


وہ کیک ہاتھوں میں لیے

دریا کے کنارے کھڑی تھی

آفتاب تقریباً غروب ہونے کو تھا... اور اس غروب ہوتے آفتاب کے ساتھ وہ زندگی کے ایک سال کو الوداع کہنے آئی تھی

بچپن سے سنا تھا اس نے کہ طلوع آفتاب کے وقت اسکی پیدائش ہوئی تھی


 تیس سال کی بہار و خزاں دیکھی تھیں، زندگی کا طلوع و غروب دیکھا تھا

آج وہ انتیسواں آفتاب غروب ہوتے دیکھنے آئی تھی


بچوں کی ایک ٹولی اسکے پاس آئی... اور اس نے کیک بچوں کو تھما دیا

اور انکو دور جاتا دیکھتی رہی. جو آپس میں لڑ بھی رہے تھے اور کیک بانٹ بھی رہے تھے

جاتے جاتے ایک بچہ اسکو لمبی عمر کی دعا دے گیا


وہ اب زندگی سے ڈر گئی تھی.. جو زندگی سے محبت کرنے والی تھی

وہ زندگی کی بے ثباتی اور بے یقینی سے ڈر گئی تھی. کہ کب؟ کیسے؟ کس پل؟ موت واقعہ ہو جائے وہ ڈر گئی تھی

وہ زندگی جینے اور زندگی سے محبت کرنے والوں میں سے تھی

مگر آج وہ یہاں کھڑی زندگی کا حساب کتاب کر رہی تھی، زندگی جینے کے علاوہ اس نے اس زندگی میں کیا ہی کیا ہے؟ اس کی زندگی تو بے مقصد گزری تھی

کچھ بھی تو ایسا نہیں کیا کہ مرنے کے بعد اسکو یاد رکھا جاتا

آج وہ اس مقصد کا تعین کرنے آئی تھی کہ اب اسے کیا کرنا ہے... مرنے سے پہلے جینا ہے تو کیسے جینا ہے


اچانک ایک ہیولا سا اسکے سامنے کھڑا ہوا تھا... اس سے مخاطب ہوا تھا

تمہیں لگتا ہے کہ تم نے زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیا؟


لڑکی: ہاں


ہیولا: کیا ضروری ہے کہ بڑا کام ہی کیا جائے تو لوگ یاد رکھیں گے ؟ کئی لوگ تو چھوٹے چھوٹے کام کر بھی نام بنا جاتے ہیں


لڑکی : لیکن میں نے ایسا بھی تو کچھ نہیں کیا


ہیولا: کیا تم لوگوں کی دل آزاری کرتی ہو؟ کر دو تو معافی مانگتی ہو.؟


لڑکی : کوشش کرتی ہوں کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے اور معافی بھی مانگ لیتی ہوں


ہیولا : کسی کا برا چاہا؟


لڑکی : نہیں

ہیولا:  دوسروں کی مدد کرتی ہو؟ خوش اخلاقی سے پیش آتی ہو؟


لڑکی: بلکل


ہیولا: چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹتی ہو؟ غموں میں غمگیں ہوتی ہو؟ قربانی دیتی ہو پیاری چیزوں کی؟


لڑکی: کوشش کرتی ہوں پوری


ہیولا : کسی کی حق تلفی کرتی ہو؟ حقوق پورے کرتی ہو؟ فرض ادا کرتی ہو؟ے


لڑکی : کوشش تو ہوتی


ہیولا: اب بھی تمہیں لگتا ہے کہ تم نے کچھ نہیں کیا زندگی میں... اللہ کہتا ہے حقوق العباد، حقوق اللہ سے زیادہ ضروری ہے... اسکی مخلوق کو اذا نہ پہنچائی جائے.  بہترین انسان وہ ہے جو رحم کرے

تو کیا اب بھی تم خود کو کمتر سمجھتی ہو

زندگی کے لیے ضروری نہیں بڑے کام کیے جائیں، چھوٹی چھوٹی نیکیاں بھی بہت کام آتی ہیں


ہیولا غائب ہوگیا تھا. اور سورج بھی ڈوب چکا تھا


لیکن اسے سمجھ آگیا تھا کہ اسکی زندگی کا مقصد اللہ کے احکامات کی پیروی ہے جو زندگی خوشی سے جینے کا بہترین ذریعہ ہے۔



Thursday, July 21, 2022

دنیا میں ہزاروں خوبصورت لوگ ہو سکتے ہیں


 دنیا میں ہزاروں خوبصورت لوگ ہو سکتے ہیں 

لیکن ہمارے لیے خوبصورت وہ ہے ۔جو ہمارے چہرے پر 

مسکراہٹ آور سکون کا باعث بنے

 ❤



Tuesday, July 19, 2022

کبھی کبھی انسان چاہتا ہےوہ کس دور کہیں جھیل کے کنارے لہروں پر اپنا عکس دیکھے




کبھی کبھی انسان چاہتا ہےوہ کس
 دور کہیں جھیل کے کنارے لہروں پر اپنا عکس دیکھے ۔

کبھی رات کی بارش کے بعد کی خنکی میں بادلوں میں آ دھے ڈھکے چاند کو دیکھے۔

کبھی  سپہر کی چائے کو باغیچے میں پھولوں کو دیکھے ۔

کبھی خود کے اندر اس بچے کو ڈھونڈ ے جو ہر دکھ سے آ زاد تھا 
جو بس خوش باش سا تھا ۔

کبھی کبھی انسان چاہتا ہے وہ زندگی کو گزارے نہیں بلکہ زندگی کو جیتے اور مسکراتے ہوئے دیکھے۔ 



Saturday, July 16, 2022

کچھ لمحے اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ وہ خود بخود آپکو کھینچ کر اللہ کے در پر لے جاتے ہیں۔


 کچھ لمحے اتنے بھاری ہوتے ہیں

کہ وہ خود بخود آپکو کھینچ کر اللہ کے در پر لے جاتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ کوئی حل ہوتا ہی نہیں۔

اور اللہ پاک کے آگے کہہ دینے سے دل کو ان لمحوں کی قید سے رہائی مل جاتی ہے۔ دل پر سکون ہو جاتا ہے۔ 

کیوں کے مان ہوتا ہے ہمیں

کے ہم نے جس ذات کے آگے سب کچھ کھول کر رکھ دیا، 

وہ سب اچھا ہی کرے گا۔  


اِن شاء اَلله تعالى


https://www.instagram.com/kahkashankhanyousafzai/

Allah knows who is loyal to you and who isn't so when He removes someone from your life


 Allah knows who is loyal to you and who isn't so when He removes someone from your life, 

it may be because they are toxic for you or you may be toxic for them. Allah knows things you may not be aware of, He sees things you are oblivious to seeing. 

Indeed Allah is the All knowing.


I wish i could tell how worst it feels when you are not able to share your problems with others;


-I wish i could tell how worst it feels when you are not able to share your problems with others; not even your close friends or family members. Your family members have always seen you as a strong personality; you just cannot break in front of those depending on you. And there are many things you cannot discuss with your friends even. 


Strange how many times we all have been shattered and have to pick all our broken pieces together all alone. Strange how many of us are on the verge of giving up; struggling with their thoughts; thoughts that are ruining their mental health; thoughts that are scaring them; thoughts about our future; thoughts about our parents growing old; thoughts about not living life on Islam; thoughts about young deaths; thoughts about creating an impact; thoughts about career 


Only our lord knows how difficult it is for all of us. Surely He will make a way for us insha'Allah.


Saturday, July 9, 2022

آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام

 


جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لیے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام "

جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام "

جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لیے رات کو واٸس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے 

" آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام " 

جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے " آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام "

جو مکل کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام"

جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گامیاں کھا کر بھی مسکرا دیتی ہیں آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام "

جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لیے پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے

" آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام "

جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ ان کا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے 

"آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے باپ , بھاٸی , شوہر اور بیٹے کے نام جواپنے لیے نہیں اپنے گھر والوں کے لیے کماتے ہیں 

جن کا کوٸی عالمی دن نہیں ہوتا   

مگر ہر دن ان کے لیے عالمی دن ہوتا ہے 

کیونکہ جن کے لیے وہ محنت کرتے ہیں وہی تو ان کے لیے "کل علم" ہیں 


Friday, July 8, 2022

‏بہترین ہیں وہ لوگ

 


‏بہترین ہیں وہ لوگ

جو زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے

خود تلخ نہیں ہوتے اور مسکراتے رہتے ہیں

 __


Sunday, July 3, 2022

تیری مسکراہٹ آباد رہے سدا

 تیری مسکراہٹ آباد رہے سدا

تیرے دامن میں کوئی غم نہ آئے

تو میرے سامنے ہو یا پرائے شہر

تو جہاں بھی ہو، تیرا دل لگ جائے

تو  جسے  چاہے  وہ  باوفا  نکلے

تو جسے مانگے ، تجھے مل جائے

تیرے ہونے سے ہوں گے خوش سب

پر تیرا نہ ہونا، فقط مجھے ستائے 



https://www.instagram.com/kahkashankhanyousafzai/
')