Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, September 16, 2014

کہیں چاند راہوں میں کھو گیا، کہیں چاندنی بھی بھٹک گئی


کہیں چاند راہوں میں کھو گیا، کہیں چاندنی بھی بھٹک گئی
میں چراغ وہ بھی بجھا ہوا، مری رات کیسے چمک گئی

کبھی اُجلا اُجلا سا نام ہوں، کبھی کھویا کھویا کلام ہوں
مجھے صبح کرنوں سے بھر گئی ، مجھے شام پھولوں سے ڈھک گئی

تجھے بھول جانے کی کوششیں ، کبھی کامیاب نہ ہو سکیں
تری یاد شاخِ گلاب ہز ، جو ہوا چلی تو لچک گئی

کبھی ہم ملے بھی تو کیا ملے، وہی دوریاں وہی فاصلے
نہ کبھی ہمارے قدم بڑھے ، نہ کبھی تمھاری جھجک گئی


مری داستاں کا عروج تھا ، تری نرم پلکوں کی چھاؤں میں
مرے ساتھ تھا تجھے جاگنا ، تیری آنکھ کیسے جھپک گئی

No comments:

Post a Comment

')