Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, October 23, 2014

تم ______




تم ______ یاد ہو تو نقش ہو میرے حواس پر؟؟؟
تم ______ اشک ہو تو میرے دکھوں کا علاج ہو

تم ______ خواب ہو تو میری ان آنکھوں میں ہو کہاں 
تم ______ وہم ہو تو مجھ کو حقیقت سے کیا غرض ؟

تم ______ باعث سفر ہو ہنر کی اڑان ہو
تم ______ نیند ہو تو سو کے گزاریں گے یہ حیات

تم _______حسن ہو تو میرے تخیل کی جان ہو
تم _____ رات ہو تو مجھ کو کہاں صبح کی طلب

تم ______ نور بن کے دل میں سمائے ہو آج کل
تم _______خاک ہو تو خاک نشینوں کی ہو تلاش

تم _____ درد ہو تو رو ح پہ چھائے ہو آج کل
تم ______ دشت ہو تو میں بھی مسافر ہوں دشت کا

تم ______ چاند ہو تو تلخ اندھیروں کی کیا فکر ؟
تم ______ بے نیاز ہو تو زمانے سے ہو الگ

تم ______ رنگ ہو تو پھر یہ بہاروں کا ذکر کیا ؟
تم ______ بے ثمر رتوں میں بہاروں کی ہو امید

تم ______ رہ گذارِ شوق میں جذبہ جنوں کا ہو
تم ______ آرزو ہو ،اہل تمنا کی ہو خلش

تم ______ رت جگوں کی بھیڑ میں لمحہ سکوں کا ہو
تم ______ بے وفا رتوں میں حوالہ ہو عشق کا

تم ______ بے بسی ہو پھر بھی محیطِ حیات ہو
تم ______ اک کرن ہو نورِ_ازل سےدھلی ہوئی

تم ______ تازگی ہو شبنمی پھولوں کی آس ہو
تم ______ گہرے پانیوں میں چھپے موتیوں کا لمس

تم ______ موت کے سفر میں نشانِ حیات ہو
تم ______ میری چشمِ نم کی ستاروں کی کہکشاں

No comments:

Post a Comment

')