کہا اُس نے
۔۔۔۔۔
مجھے تب واقعی تم سے محبت تھی
کہا میں نے ۔۔۔۔۔
مجھے تو آج بھی تم سے محبت ہے
وہ تب کی بات کرتا ہے
میں اب کی بات کرتی ہوں
مگر جو فاصلہ تب اور اب کے درمیان حائل ہے
وہ ھم سے تو مِل کر بھی سمیٹا جا نہیں سکتا
وہ " اب "تک آ نہیں سکتا
میں " تب "کو پا نہیں سکتی
No comments:
Post a Comment