آج دل بہت اُداس ہے
جانے کس بات کا اِحساس
ہے
آج کوئی آ گیا
ہوا کے گزرتے ہوئے
جھونکے کی طرح
میں جو خزاں کے پتوں
کی طرح تھی
مجھے بکھیر گیا
اب جانے کب تک خود سے
لڑنا ہو گا
اُسے بھلانے کے لئے
دل کو سمجھانے کے لیئے
کہ وہ پرائی ہوا کا
جھونکا تھا
اور ایسے جھونکوں کو
روح میں نہیں اُترنے
دیا کرتے۔۔۔
No comments:
Post a Comment