میں نے تمہیں
اپنی محبت کے سحر
وفائوں کی جاگیر
اور وعدوں کی زنجیر سے
آزاد کیا
خدارا یہ مت پوچھنا
کہ میں نے خود کو
تمہاری قید سے
آزاد کیا یا نہیں
یقین جانو
میں ان قیدیوں میں سے
ہوں
جو کھلے دروازے دیکھ
کر
!فرار نہیں ہوتے!
No comments:
Post a Comment