Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, January 26, 2015

مجھے پہلے ہی لگتا تھا


مجھے پہلے ہی لگتا تھا

مجھے تم چھوڑ جاؤ گے

دعا کرتی تھی میں رب سے

میرے خدشوں کو رد کر کے

تمہارے عہد سچ کر دے

مگر دیکھو اے جانِ جاں!

دعا مقبول ہونے کے بھی تو

 کچھ قاعدے ہیں ناں!

کہ جس میں شرطِ اوّل ہے

یقیں دل سے ہو تب مانگو

یقیں دل سے اگر نہ ہو

دعا پھر کیسے پوری ہو؟

مگر پھر بھی ہمیشہ ہی

گماں کا آسرا لے کر

دعا کی تار سے میں نے

بہت جوڑا تھا قسمت کو

دعا، منّت، مرادیں، استخارہ

سب ہی کر ڈالا

یقیں خود کو نہ دے پائی

گمان و بدگمانی کا یہی انجام ہونا تھا

میرے خدشے تو سچ نکلے

تمہارے عہد سب جھوٹے

مجھے پہلے ہی لگتا تھا

مجھے تم چھوڑ جاؤ گے



No comments:

Post a Comment

')