میں اکثر سوچتی ہوں
کہ میرے بس دو سہارے
ہیں
زمیں پہ تم
اور اوپر
آسماں پہ وہ
خدا
کہ جو
سب ہی سے پیار کرتا ہے
میں جب مایوس ہو تی ہوں
کوئی انجان سا ڈر
جب کبھی بےچین کرتا ہے
میں اپنے دو سہاروں کو
!___بہت سا یاد کرتی ہوں
No comments:
Post a Comment