چلو مقتول خوابوں کے،
دفن کا سلسلہ کر لیں۔
۔
چلو،
آنکھیں قبر کر لیں۔ ۔
۔!!
بہت ہی رو لیا ہم
نے،
چلو بس اب صبر کر لیں،
چلو دامن کو سی لیں اب،
چلو یہ زہر
پی لیں اب،
چلو سود و زیاں کا
ہر خسارے کا،
چلو مہرووفا کے
استعارے کا۔ ۔ ۔
ذکر اب چھوڑ ہی ڈالیں،
محبت توڑ ہی ڈالیں۔ ۔ ۔ !!!
محبت توڑ ہی ڈالیں..!!
No comments:
Post a Comment