Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, May 21, 2015

سنو ہمدم


سنو ہمدم
بہت دن سے
مجھے کچھ ان کہے الفاظ نے بے چین کررکھا ہے
مجھے سونے نہیں دیتے,
مجھے ہنسنے نہیں دیتے,
مجھے رونے نہیں دیتے,
یوں لگتا ہے!
کہ جیسے سانس سینے میں کہیں ٹھہری ہوئی ہے,
یوں لگتا ہے کہ جیسے تیز گرمی میں ذرا سی دیر کو بارش برس کے رک گئی ہے,
گھٹن چاروں طرف پھیلی ہوئی ہےبہت دن سے
مری آنکھوں میں سپنوں کی کوئی ڈولی نہیں اُتری,
بہت دن سے خیالوں میں‘ دبے پاؤں کوئی اپنا نہیں آیا ....
بہت دن سے
وہ سب جذبے
جو میری شاعری کے موسموں میں رنگ بھرتے تھے,
کہیں سوئے ہوئے ہیں,
مرے الفاظ بھی کھوئے ہوئے ہیں,
میں اُن کو ڈھونڈنے
اِس زندگی کے دشت میں نکلی تو ہوں لیکن
مجھے معلوم ہے
جذبے اگر اک بار کھو جائیں,
تو پھر واپس نہیں ملتے,
مجھے معلوم ہے پھر بھی
ابھی اک آس باقی ہے,
میں اب اُس آس کی انگلی پکڑ کرچل رہی ہوں,
بظاہر شبنمی ٹھنڈک مجھے گھیرے ہوئے ہے,
مگر میں جل رہی ہوں,
میں اب تک چل رہی ہوں 



1 comment:

  1. It's actually very complex in this full of activity
    life to listen news on Television, therefore
    I just use the web for that reason, and get the most recent news.


    Check out my blog: Paid Surveys (Paidsurveysb.Tripod.Com)

    ReplyDelete

')