Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, December 9, 2015

وہ اکثر کہا کرتی تھی









وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ محبت کا رنگ نیلا ہوتا ہے ۔۔۔۔ ایک
دن میں نے اس سے پوچھا تمہاری اس بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی میں نے تو سنا ہے محبت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔
وہ مسکرا کے بولی یہ میں نہیں میری سہیلی کہتی ہے 
میں نے کہا کیوں وہ ایسا کیوں کہتی ہے
وہ کرسی سے اٹھ کر گرل کے پاس کھڑی ہو کر کہنے لگی 
میں نے اس سے پوچھا تھا ۔۔۔ 
وہ کہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے کبھی آسمان کو نہیں دیکھا ؟؟؟ آسمان بھی تو نیلا ہے ۔۔ محبت کی بلندی ہے وہ تم نے دیکھا نہیں لوگ دعا کرتے وقت آسمان کو دیکھتے ہیں ۔ آسمان سورج چمکاتا ۔۔ زمین والوں کے لئے بارش برساتا محبت بھی تو بارش کی صورت ہوتی ہے ۔۔ تھوری برسے تو کم لگتی ہے زیادہ برس جاۓ تو سب کچھ برباد کر دیتی ہے ۔۔ 
عونی ۔۔۔۔۔ وہ کہتی تھی 
سمندر بھی تو نیلا ہے ۔۔ پر سکون ۔۔ گہرا ۔۔۔ نمکین ۔۔۔ 
محبت میٹھی نہیں ہوتی ۔۔ نمکین ہوتی ہے ۔۔۔ 
محبت تو آنسو دیتی ہے آنسو بھی نمکین ہوتے ہیں ۔۔۔ 
وہ کہتی تھی جب اس کی ماں کی موت ہوئی تب اس نے نیلا سوٹ ہی پہن رکھا تھا ۔۔ ماں بھی تو محبت ہوتی ہوتی ہے ۔۔ 
اس کی ماں کی موت دمہ کی وجہ سے ہوئی ۔۔ وہ کہتی تھی موت کے وقت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے میری ماں کے ہونٹ نیلے ہو گۓ تھے ۔۔ 
وہ اکثر کہا کرتی تھی محبت کا رنگ نیلا ہوتا ہے ۔۔ 
پچھلے سال اس کی بھی موت ہو گئی تھی ۔۔۔ کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے ۔۔ 
عون ۔۔۔۔۔ پتا ہے کہنے والی کہتی ہیں مرنے کے بعد اس کا رنگ بھی نیلا ہو گیا تھا 



No comments:

Post a Comment

')