Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, March 17, 2016

وہ میں نے کچھ پوچھنا تھا آپ سے کہ



وہ میں نے کچھ پوچھنا تھا آپ سے کہ

وہ ہوتا ہے نا کہ کچھ معصوم چہروں میں بھی درندے چھپے ہوتے ہیں۔ اور بظاہر کرخت نظر آنے والے کیا معلوم اندر سے کتنے نرمل، کومل اور نرم خو ہوں؟

میں یہی سوچ رہا تھا کہ چہرے دھوکا دے جاتے ہیں، لہجہ و سخن میں اداکاری کا عنصر شامل ہو سکتا ہے۔ ایک لمحے کو نفرت، بغض و کینہ کو خلوص کا لبادہ اوڑھ کر پیش کیا جاسکتا ہے۔ مگر آنکھوں پہ مکاری کا کوئی چشمہ نہیں لگایا جاسکتا۔ آنکھیں جھوٹ نہیں بولتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرا مشاہدہ ہے جو کہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔ پتہ نہیں کیوں کچھ بندوں کی آنکھوں سے منفی شعائیں نکلتی نظر آتی ہیں۔ حالانکہ ان سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ بھی نہیں ہوتا اور معلوم نہیں کیوں ان سے نفرت سی ہونے لگتی ہے اور ہم ان سے گریز کرنے لگتے ہیں۔ 

اب میں نے یہ جاننا تھا کہ یہ کیوں ہوتا ہے؟ ایسا لگنا کہیں ہماری منفی سوچ ہے یا واقعی سامنے والے کی نظر کا فطور؟



No comments:

Post a Comment

')