Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, December 4, 2016

woh jo hukum dein baja hai


مِری زیست پُر مسرت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

کوئی بہتری کی صورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

مجھے حُسن نے ستایا ، مجھے عشق نے مِٹایا

کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی​

وہ جو بے رُخی کبھی تھی وہی بے رُخی ہے اب تک

مِرے حال پر عنایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی






وہ جو حکم دیں بجا ہے ، مِرا ہر سُخن خطا ہے

اُنہیں میری رُو رعایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

جو ہے گردشوں نے گھیرا ، تو نصیب ہے وہ میرا

مجھے آپ سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرے در سے بھی نباہے ، درِ غیر کو بھی چاہے

مِرے سَر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرا نام تک بُھلا دوں ، تِری یاد تک مٹا دوں

مجھے اِس طرح کی جُرات کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

میں یہ جانتے ہوئے بھی ، تیری انجمن میں آیا

کہ تجھے مِری ضرورت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تُو اگر نظر ملائے ، مِرا دَم نکل ہی جائے


تجھے دیکھنے کی ہِمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

جو گِلہ کِیا ہے تم سے ، تو سمجھ کے تم کو اپنا


مجھے غیر سے شکایت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

تِرا حُسن ہے یگانہ ، تِرے ساتھ ہے زمانہ

مِرے ساتھ میری قسمت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

یہ کرم ہیں دوستوں کا ، وہ جو کہہ رہے ہیں سب سے

کہ نصیر پر عنایت ، کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی​


No comments:

Post a Comment

')