بارشوں کا موسم ھے
روح کی فضاؤں میں
غمزدہ ہوائیں ہیں
بےسبب اداسی ھے
اس عجیب موسم میں
بےقرار لمحوں کی
بے شمار باتیں ہیں
جو بہت خاموشی سے
دل سے کہتے پھرتے ہیں
اور بہ امر مجبوری
سب سے کہتے پھرتے ہیں
آج موسم بڑا اچھا ھے
آج ہم بہت خوش ہیں
-
No comments:
Post a Comment