مصالحہ دار خاگینہ
اجزاء:
انڈے--------- 2عدد
نمک ------------حسبِ ذائقہ
کالی مرچ -------- 1/2 ٹی اسپون
باریک کٹے ٹماٹر-------- 2عدد
لال مرچ --------- 1/2ٹی سپون
ہلدی-------- ایک چٹکی
پیاز-------- (بایرک کٹی ہوئی) ایک عدد
تیل-------------- 3ٹیبل سپون
ہرا دھنیا، ہری مرچ----------- حسبِ ضرورت
Masala Egg Khakina banane ka tarika
ترکیب:
دو انڈوں کو ایک پیالے میں پھینٹ کر اس میں کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ملا دیں اور فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر فرائی کرلیں۔ اوراس آملیٹ کے باریک باریک لچھے سے کاٹ لیں۔
تیل گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر تھوڑا لال کرلیں اور پھر نمک، مرچ، ہلدی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں ، ساتھ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر بھی ڈال دیں۔
جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں اور خوب پکالیں۔
جب پانی پک جائے اور مصالحہ بھن جائے تو اس میں آملیٹ کے ٹکڑے ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دو منٹ دم دے دیں۔
پراٹھا یا روغنی روٹی کے ساتھ لنچ باکس میں رکھ دیں۔
No comments:
Post a Comment