Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, February 28, 2018

محبت تو عبادت تھی


محبت تو عبادت تھی
عبادت کیوں بدل ڈالی؟
کہ جب بھی آنکھ کھولی تو
تجھے سوچا تجھے مانگا
نہ جیتے ہم نہ مرتے تھے
تری خاطر وفاؤں کو
قضا کرنے سے ڈرتے تھے
عبادت کب بدلتی ہے
محبت کے پجاری کا
کبھی محور بھی بدلا ہے
تجھے ہی ڈھونڈتے رہنا
تجھے رکھنا دعاؤں میں
تجھے احساس کر ڈالا
تجھی کو خاص کر ڈالا
محبت کب بدلتی ہے
کسی کے چھوڑ جانے سے
نہ واپس لوٹ آنے پر
کسی کی ہم نوائی سے
کسی کی بے وفائی سے
محبت تو عبادت ہے
عبادت کب بدلتی ہے
تو تھا سجدوں میں بھی شامل
ترے بن میں نہ تھی کامل
محبت کی نمازوں میں
خدا بھی ایک ہوتا ہے
بھلا کیا رب بدلتا ہے؟
تجھے محصور رکھا تھا
یہ محور کیوں بدل ڈالا؟
چلو اب تم ہی بتلاؤ
مری تو تم سے دنیا تھی
یہ دنیا کیوں مٹا ڈالی؟
محبت تو عبادت تھی
عبادت کیوں بدل ڈالی؟


No comments:

Post a Comment

')