Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, April 14, 2018

"افسردگی"


"افسردگی" 
تمھاری نظر میں افسردگی کیا ہے؟
جب مجھے میری ذات کی وجہ سے کوئی دکھ ہو، میں اپنی تکلیف کی وجہ سے کراہوں اداس ہوں یا
چیخوں چلاؤں
میں رات بھر جاگوں وہ تصویر سے نہ نکلے
میں دیکھ دیکھ نہ تھکوں وہ نظر نہ ملائے
میں پکارتی پھروں آواز گونجتی ہوئی لوٹ آئے
میں رستے زخموں کو ڈھانکوں اسے مرہم سے ضد ہو جائے
میں بین کروں وہ خوشی سے جھوم جائے
میں آنسو پیوں وہ لہو پر اصرار کرے
اس اداسی کے پس منظر میں اذیت کا رنگ پھیکا پڑ جانے والا اثر افسردگی ہے.
اف!
یہ تو انت ہے اس نے کہا
نہیں یہ انت نہیں ہے میں مسکرائی
تو وہ کیا ہے؟
جب 
اسے تکلیف ہو اور میں کچھ بھی کر نہ پاءوں
وہ پریشان ہو میں چاہتے ہوئے بھی ڈھال نہ بن سکوں
وہ اداس ہو اور میری مٹھی میں صرف بےبسی ہو
اس کی طبیعت خراب ہو، میں درد محسوس کروں لے نہ سکوں
وہ بے زار پھرے اس پر بھی گلوں میں رنگ باقی رہ جائیں 
اس کے بدن کی مہک پر گلاب حاوی ہو جائیں
اس کے ماتھے کی شکنوں پر میں تقدیر سے ہار جاؤں
وہ اکتا کر کہے مر جاؤ اور میں پھر بھی زندہ رہ جاؤں 
یہ "گہری افسردگی" ہے
یہ اداسی کی انتہا کا بھی آخری کنارہ ہے


No comments:

Post a Comment

')