Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, April 12, 2018

چلو اک کام کرتے ہیں


چلو اک کام کرتے ہیں
گزرتے وقت کی رفتار تھوڑی تیز کرتے ہیں
ہمارے قلب جس منزل پہ جانا چاہتے ہیں ناں۔۔۔
وہاں جانا تو ہے لیکن سفر کا لطف لینا ہے۔۔۔
(وہاں جانے کے لا تعداد رستے ہیں۔۔۔)
سو اس منزل کو تھوڑا دور کرتے ہیں
ہمیشہ شارٹ کٹ ہی کیوں؟!!
ہمیشہ سیدھا سادا راستہ کیوں لیں؟ 
ذرا پُر پیچ سی راہوں پہ چلتے ہیں۔۔۔
جہاں کچھ زخم لگ جائیں!
جہاں چلنے سے ان ہاتھوں پہ چوٹیں ہوں۔۔۔ خراشیں ہوں۔۔۔
جہاں چلنے سے چھالے، آبلے پیروں میں پڑ جائیں! 
وہ جس رستے میں صحرا ہو کہ اس صحرا سے گزریں اور پانی کے لئے ترسیں۔۔۔
ہمارے قلب جس منزل پہ جانا چاہتے ہیں ناں۔۔۔
وہاں جانا تو ہے لیکن سفر کا درد بھی پُر لطف ہوتا ہے۔۔۔ 
سفر میں ہم سفر تم ہو۔۔۔
تو یہ تکلیف، یہ ساری خراشیں، پیاس، چھالے، آبلے کیا ہیں۔۔۔ 
تمھارا ہونا کافی۔۔۔ بس تمھارا ساتھ چلنا ہی ضروری ہے۔۔۔!!
کہ لمبا راستہ ہے اور منزل دور۔۔۔
لیکن ساتھ ہو تم تو فقط اتنا ہی ممکن ہے۔۔۔
یہی اک کام کرتے ہیں!!
کہ لمبا راستہ اور دور منزل۔۔۔
جلد منزل پر پہنچنے کے لئے ہم تم۔۔۔
گزرتے وقت کی رفتار تھوڑی تیز کرتے ہیں۔۔۔!!




No comments:

Post a Comment

')