میری طرح اُسے بھی ڈوبتی شام کا فسوں خیز منظر جھلا کردیتا ہے ، بتایا تھا اُس نے مجھے کہ "اِس منظر سے عشق ہے مجھے"
وہ آج بھی شام کو ڈوبتا دیکھ رہا ہوگا_!!!
کتنی خوش قسمت ہے نا شام کی لالی ، اُسکی آنکھوں کے رستے اندر تک اُتر جاتی ہے، اُسکی ڈھیروں باتیں سُنتی ہے_!!!
کاش......
میں بھی کسی شام کا منظر ہوتی ، میرا بھی وہ انتظار کرتا، مجھے بھی وہ اپنی آنکھوں کے رستے دل میں اُتار لیتا ، میں بھی اُس کا عشق بن جاتی، مجھ سے بھی وہ اپنے دل میں چھپائی ڈھیروں باتیں کہہ دیتا، میرے بھی ڈوبنے پر وہ پھر آنے کا وعدہ کر کے لوٹ جاتا_!!!
کاش میں بھی کوئی شام ہی ہوتی ، جس سے کم از کم وہ کبھی اُکتا تو نا جاتا، منہ تو نہ موڑ لیتا، روٹھ تو نہ جاتا_!!!
-
"وہ روز دیکھتا ہے ڈوبتے ہوئے منظر کو
کاش میں بھی کسی شام کا منظر ہوتی"
-
#شام_بخیر
No comments:
Post a Comment