پچھلے سال ہی اپنی ایم بی اے کی ڈگری کو الماری کے سب سے بہترین خانےمیں محفوظ کر کے رکھا تھا ، ابھی تو شاید اس ڈگری پر دھول بھی سہی سے نہیں جمی ہوگی ،مگر بس ذرا دیر پہلے" وہ" میرے منہ پر زوردار تماچہ مارتے ہوئے میرے ہونٹوں سے رستے خون کو نظر انداز کرتے ، مجھے گالی دیتے ہو ئے" جاہل اور بےغیرت عورت" کا خطاب دے گئے ہیں۔
میں نےبس اتنا کہہ دیا تھا کے یوں سب کے سامنے بےعزت مت کیا کریں آپ مجھے ، کمرے میں آ کر میری غلطی بتا دیا کریں، مگر شاید عزت کو بھیک میں مانگنےوالی ہر عورت جاہل عورت ہوتی ہے یا پِھر شاید میرے شوہر کے متھے ہی جاہل عورت آ لگی ہے ۔
کاش میں انھیں بتا پاتی جاہل عورت میں بھی غیرت ہوتی ہے مگر گھر سے رخصت کرتے ہوئے در ِ پردہ انکے والدین انھیں بے غیرت ہوجانے کا درس دیتے ہوئے ہی رخصت کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment