اسے کہنا
کہ جب پتھر کا انسان ٹوٹتا ہے
جڑ ہی جاتا ہے
مگر
جب ریت کی لڑکی بکھرتی ہے
تو
اسکے سارے ذرے
سات صحراؤں میں جا کے
ڈوب جاتے ہیں
مجھے ڈر ہے
میں اب کی بار بکھروں گی
تو میں اپنے پاؤں پر
پھر سےکھڑے ہونے نہ پاؤں گی
اسے کہنا
سفر تو
ایک صحرا کا بھی
کامل ہو نہیں پاتا
مجهے کیسے سمیٹے گا..؟
No comments:
Post a Comment