Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, May 11, 2018


 ❤کچھ نام ایسے ہوتے ہیں ناں ، جن سے ہمیں یونہی بنا کسی وجہ کے عقیدت ہوتی ہے 

ایسے ہی اِک نام سے مجھے بھی بےپناہ عقیدت ہے، اتنی کہ میں اُس نام کو پڑھ لوں تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، سُن لوں تو رُواں رُواں مسکرانے لگتا ہے، میں کاغذ قلم لے کر بیٹھوں تو سارے صفحے اُسی ایک نام سے بھرنے لگتے ہیں، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ڈھیر سارے آنسوٶں سے کاغذ بھیگنے لگتا ہے، وہ واحد نام ہے جو میری ڈائری کے پہلے سے آخری  
صفحے تک لکھا ہے 

میرا دل چاہتا ہے میں اُس نام کو اپنی ہتھیلی پر لکھوں،آنکھوں سے لگاٶں، انگلیوں سے چھو لوں، لبوں سے لگاٶں،
❤ میرا دل چاہتا ہے میں اپنا دل کھولوں اور اُس نام کو دل میں رکھ کر لاک لگادوں؛ 
وہ ہمیشہ یونہی میرے دل سے جڑا رہے
میں چاہتی ہوں، شدتوں سے، کہ اگر میرے نام کیساتھ دوسرا کوئی نام جڑنا ہی ہے تو وہ بس یہی اِک نام ہو 



No comments:

Post a Comment

')