Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, May 3, 2018

کافی دن ہوگئے تھے مجھے روئے ہوئے


کافی دن ہوگئے تھے مجھے روئے ہوئے، یوں لگتا تھا شاید میرے سارے آنسو ختم ہوگئے ہیں، اب تو آپ کے ذکر یا آپ کی لاپرواہی محسوس کر بھی میری آنکھیں نہیں روتی تھیں، آنکھیں عجیب پتھر ہوگئی تھیں، ہاں میں رونا چاہتی تھی، آنسوٶں نے بند باندھ کر پورے وجود میں وحشت، اضطراب، بےچینی بھردی تھی، آنسوٶں کے ذریعے وجود پر چھائی گرد کو دھونا چاہتی تھی ، مگر میرے تو آنسو بھی مجھ سے خفا ہو بیٹھے تھے
دنیا روتی ہوئی لڑکی کو دیکھ کر کہتی ہے کتنی بدنصیب ہے ، ہر وقت روتی رہتی ہے، مگر میں اب کہتی ہوں اگر ایک روتی ہوئی لڑکی بدنصیب ہے تو ایک ایسی لڑکی جس کی آنکھوں کے آنسو خشک ہوچکے ہیں، جو رو لینے کی خواہش میں بےکل بےکل پھرتی ہے اُس سے زیادہ بھی بدنصیب کوئی نہیں ہوگا، رو کر دل کا بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے، نا رونے سے وہی بوجھ بڑھتا چلا جاتا ہے

کل ساری رات کی عبادت ، نوافل کے بعد جب دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے تو ایک لفظ بس ایک لفظ 
"اللہ" 
کے زبان سے ادا ہونے کی دیر تھی، صرف ایک سسکی "اللہ" نے آنسوٶں پر بندھے بند کو توڑ ڈالا، یوں لگا جیسے بھیڑ میں کوئی بچہ کھو جائے اور پھر اچانک اُسے کوئی اپنا دکھائی دے وہ اُسے سامنے پاکر پھوٹ پھوٹ کر رو دے
اور پھر اپنے اللہ کے سامنے ایک بار پھر میں روئی اور روتی چلی گئی، لیکن اب کی بار دل، زبان نے آپ کا کوئی جھوٹ، کسی بےوفائی، کسی فریب کا گلہ، شکوہ نہیں کیا، میں روئی ، مگر میرے آنسوٶں نے آپ کے لئے کوئی بددعا نہیں کہی، ہوتا ہے نا جب ہم روتے ہیں تو گلے شکوے اس قدر بڑھ جاتے ہیں کہ زبان سے کچھ نا کچھ غلط نکل جاتا ہے
مگر اب کی بار دل نے کہا آپ کو کوئی بددعا دے کر مجھے کیا ملنا، جو میرے ساتھ ہونا تھا، وہ تو ہوچکا، آپ کا برا چاہ کر کیا میرے سارے درد ، ساری اذیت، سارا تڑپنا، سارے دکھ دردوں کا مداوا ہو سکتا ہے؟ نہیں نا؟ پھر کس لئے میں آپ کی بربادی مانگوں؟ ایک ایسے شخص کی بربادی ، جو کب کا برباد ہوچکا ہے۔ ہاں نا جو شخص دوسروں کی زندگیاں برباد کرتا ہے اُس کی اپنی زندگی تو اُسی وقت برباد ہوچکی ہوتی ہے
کسی ایک کی آنکھ میں آپکی وجہ سے آنسو آئے تو سمجھو آپ کی بربادی شروع، اور یہاں تو جانے کون کون رو رہا ہے
آپ کو دعاٶں کی ضرورت تھی، میں نے اِس بار آپ کے لئے دعا کی ہے، دل سے نکلی دعا، آنسوٶں سے لدی ایک دعا
اور ایک دعا اپنے لئے بھی کی ہے کہ
اللہ پاک "مجھے صبر دیں ، کہ میں جی سکوں


No comments:

Post a Comment

')