Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, May 2, 2018

میں نے اس سے محبت کی اور بے حد کی



میں نے اس سے محبت کی اور بے حد کی مگر نا جانے کیوں میری اتنی محبت بھی اس کا دل نہ پھیر سکی رابطے بڑھتے گئے اور ساتھ ساتھ اس کی بیزاریت بھی کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ کاش میں مکافات عمل لکھ سکوں اسے اپنے سامنے کھڑا کر کے ہر گزرتے وقت کی گواہی دوں بتاوں کہ ضروری نہیں جسے تم چھوڑ جاو وہ بھی تمہیں چھوڑ پائے اپنی سب تکلیفیں بے چینیاں اور اذیتیں اسے بتاوں جنہیں میں نے اکیلے سہا اور جب اس کی آنکھوں میں میری شدتوں کا یقین امنڈنے لگے تو اس پل میری آنکھیں ہمیشہ کے لیئے بند ہو جائیں پھر وہ اس اذیت کو اسی طرح سہے جیسے میں نے سہا تنہا اور دم سادے سے بھی تو علم ہو نا کہ تکلیفیں کیسے جیتے جی مارتی ہیں



No comments:

Post a Comment

')