Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, May 29, 2018

خاندانی سوٹ

 

 

اس دفعہ میں نے عید پر بڑا ہی "خاندانی" سوٹ لیا ہے..میری بہن کہتی ہے زہر لگتی ہو مجهے جب ہر دوکان میں جا کر کہتی ہو بهائی ذرا خاندانی سا سوٹ دکهانا ..

بهلا یہ خاندانی سوٹ کیسا ہوتا ہے؟

میں کہتی ہوں خاندانی سوٹ وہ ہوتا ہے جس میں بندہ خاندانی لگے.. جو عمر کی مناسبت سے ہو...جس پر آجکل کے فیشن کے مطابق گهوڑے گاڑیاں یا رکشے نا بنے ہوں.. جس کا کچا تیز رنگ نا ہو... جس کا پرنٹ بیڈ شیٹ کی طرح نا ہو...نا ہی اتنے چهوٹے پهول ہوں کہ جوئیں لگیں..جس میں بندہ ڈیسنٹ اور امیر لگے.. اور پهر اگر اس کو خاندانی سا سلواؤ تو مزہ ہی اور ہے... اب بهلا خاندانی سلائی کیسی ہوتی ہے؟ کہ جس میں آپ کا جسم ڈهک جائے اور فیشن بهی پورا ہو.. کہ آپ دور سے ہی باوقار نظر آئیں.. یقین مانیں بڑی بری لگتی ہیں لڑکیاں یہ چهوٹی آستینوں اور تنگ پاجاموں میں.. ٹهیک ہے پاجامہ اچها لگتا ہے لیکن ساته میں چهوٹی قمیض....خاندانی نہیں لگتی...

اور حیرت ہوتی ہے ان لڑکیوں پر جو دوپٹہ نہیں لیتیں..میں کردار پر بات نہیں کر رہی بہت بہت اچهی لڑکیاں بهی دوپٹہ نہیں لیتیں مگر دل کا اور دوپٹے کا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیئے... اکثر لڑکیاں جواب میں کہتی ہیں میری ڈریسنگ پر نا جائیں ہو سکتا ہے میرا تعلق اللہ سے تمہارے مقابلے زیادہ پختہ ہو.. اب دل کی اچهائی کا دوپٹے سے کیا تعلق...یعنی آپ بہت اچهے ہو آپ کا دل صاف ہے تو آپ کپڑے اتار دو... اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو واللہ اللہ خود کہتا کہ جو اچهی لڑکیاں ہیں جن کا میرے ساته تعلق زیادہ اچها ہے جو میرے زیادہ قریب ہے وہ بے شک کپڑے ہی نا پہنے... جب آپ اللہ کا عورت کیلیئے سب سے اہم حکم نہیں مانیں گے تو کہاں کا اچها تعلق ؟کہاں کا قرب؟...ہاں کوئی فرشتہ نہیں ہے سب سے گناہ ہوتے ہیں لیکن کم از کم اپنا جسم ڈهکنا تو ہمارے اختیار میں ہے نا...

ماؤں کو چاہیئے بہت بچپن سے ہی بچیوں کو وہ کپڑے نا پہنائیں جو ان کے بالغ ہونے پر ان کیلیئے مکروہ ہو..

بڑے ہونے پر بهی ان کو وہی عادت ہوتی ہے نا دوپٹہ لیتیں ہیں نا باحیا کپڑے پہنتی ہیں.. تو ایسے میں دنیا والوں کی زبانوں کو اور آپ کی طرف اٹهتی نظروں کو کون روک سکتا ہے؟

خاندانی کپڑا لیں اور پهر خاندانی سلوائیں...تاکہ آپ خاندانی لگیں!!

No comments:

Post a Comment

')