Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, May 14, 2018

میں نے اسے گناہ و ثواب کے پردے میں نہیں دیکھا


میں نے اسے گناہ و ثواب کے پردے میں نہیں دیکھا
میں نہیں جانتی کہ اسے محسوس کرنے کے لئے بہت نیک ہونا ہوتا ہے.. میں جیسی بھی ہوں..
وہ میرا ہے میں اسکی ہوں.. اس حقیقت سے بڑی کوئ حقیقت نہیں جو میرے دل کو سکون دیتی ہو.. ہاں بس دل چاہتا اپنی میں سے اپنے آپ سے بھی گزر کر اسکی ہو جاؤں
مجھے اس سے سزا و جزا کا حجاب محسوس نہیں ہوتا.. میرے غم میرا ضبط میری چپ میری ہر سانس کا محرم وہ ہے. وہ ہمیشہ محبت لگا .. اپنا .. سچا .. مخلص .. باوفا .. ایسا کھرا جسکا نعم البدل کوئ نہ ہو.. ایسا اپنا کہ جسکے در کو چھوڑ کر کسی در پر نہ جایا جائے.. ایسا بیش قیمت کہ اسکے لئے اپنا آپ دے دینے کو دل چایے .. ایسی محبت کہ اسکے لئے کچھ نہ ہونے کو جی چایے 
مجھے اپنے آنسو اچھے لگتے ہیں.. کہ میرے دل کی رقت مجھے اسکا پتہ دیتی ہے.. ایک پل میں اسکے در کا تالا کھل جاتا ہے اس دل پر..وہ سچا معصوم بےعیب پاک ایک واحد مجھ سے مجھ سے بھی زیادہ محبت کرنے والا. . سب کا اتنا خیال رکھنے والا. . سب سے اتنی محبت رکھنے والا.. میرا دل چاہتا یے میں اہنی ہر خواہش سے پرے اسے اس کے لئے چاہوں.. اسکو سجدے اسکی محبت میں کروں.. اسکی یاد کے آنسو کو آب زمزم سا سینچوں. . اسکے کیف کو اپنی دھڑکن بناؤں.. اسکے اسم کو اپنی زیست کا نور کردوں.. میرا دل چایتا ہے میں اسکے حوالے سے پہچانی جاؤں.. وہ میرا نصیب ہو.. میں اسکے رنگ میں رنگی جاؤں.. میں اس سے سچی ہوں.. میں اسکی ہوں.. میں اسکی ہو جاؤں.. اسکی ہو جانے میں .. میں اپنا ہونا پاؤں.. میں اسکے نام سے پہچانی جاؤں میری زیست میری مرگ میرے خواب میری نیند.. میرے اشک میری مسکان سب ایک اسی کے لئے ہوں.. میری امید میرا انتظار میرا وجد میرا مان .. میرا کیف میرا انتظار.. میرا یقین میرا دھیان سب وہ ہو جائے.. میں ...میں نہ رہوں. سب وہ ہو جائے



No comments:

Post a Comment

')