Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Friday, May 11, 2018

اگر محبت ایک ہی دفعہ ہوتی تو پھر اسلام میں چار شادیوں کی ہرگز اجازت نہ ہوتی


اگر محبت ایک ہی دفعہ ہوتی تو پھر اسلام میں چار شادیوں کی ہرگز اجازت نہ ہوتی

مجھے اس بات سے بالکل اتفاق نہیں ہے۔۔۔، سمجھ نہیں آتی بادل بار بار بن جاتے ہیں،بارش بار بار ہوجاتی ہے، پھول دوبارہ دوبارہ کھلتے ہیں، بہار بار بار آتی ہے، درخت بار بار پھل لاتا ہے،
انسان کےپاس میاں بیوی ماں باپ،اولاد رستے دار ،دوست احباب سب کے رشتے ہوتے ہیں اور وہ سب سے محبت کرسکتا ہے اور کرتا بھی ہے نبھاتا بھی ہے،
والدین کے پانچ دس بارہ بچے بھی ہوں سب سے محبت ہوتی ہے والدین کی محبت کم نہیں پڑتی 
تو پھر اس ایک محبت میں محبت کا چشمہ کیسے سوکھ جاتا ہے ؟؟
محبت بہت وسیع جذبہ ہے، الگ الگ رنگ اور صورتیں ہیں
ہر شخص کا اپنا اپنا خاص مقام ہوتا ہے
کبھی کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا،
انسان کا وہ دل جس کے لئے اللہ پاک نے فرمایا کہ زمین و آسمان کی وسعت میرے لئے کم پڑ گئ تو بندہ مومن کے دل کی وسعت میرے لے کافی ہوئی میں اسمیں سما گیا 
تو اس وسعت میں ہم خود دروازے بند کرلیتے ہیں اوروں کے لئے، 
ہم اپنے جذبات کو خود روک دیتے ہیں، ورنہ اللہ نے نہ تو انسان کو اتنے محدود جذبات دئیے نہ دل۔۔۔،اور
نہ ہی زندگی گزارنے کے لئے اسے اصول بنایا اور نہ ضروری قرار دیا،
ورنہ دنیا کا نظام رک جائے، زندگی میں خوشیاں باقی ہی نہ رہتیں۔۔
محبوب بچھڑ بھی جائے،اسکے حصے کی یادیں،جذبات، دل میں اسکی جگہ۔۔ سب کچھ موجود ہوتا ہے، 
پر محبتیں ختم نہیں ہوتیں، اور ہو بھی نہیں سکتیں کبھی
زمین کی فصل ویسی ہی نئی اور عمدہ ہوتی ہے ہر بار



No comments:

Post a Comment

')