Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, May 15, 2018

ہاں یہ تو سچ ہے میں محبت کو جس خوب صورتی سے کاغذ پہ رقم کرنے میں ماہر ہوں


ہاں یہ تو سچ ہے میں محبت کو جس خوب صورتی سے کاغذ پہ رقم کرنے میں ماہر ہوں اتنی ہی بدصورتی سے میں اسے کرنے میں ان پڑھ ہوں 
مجھے محبت کرنا نہیں آتی 
میں محبت کے آداب سے واقف ہی نہیں ہوں 
مجھے نہیں پتہ جب کسی کے سر میں درد ہو تو اس کے ماتھے پر لبوں کو دھر کے اس کا دھیان درد سے کیسے ہٹایا جاتا ہے- 
میں نہیں جانتی جب غصے میں کوئی آپ پر چیخ چِلا رہا ہو تو دھیرے دھیرے چل کے اس کے قریب جاتے ہی اس کے ہونٹوں پہ ہاتھ دھر کہ یہ کیسے کہا جاتا ہے کہ 
اچھا نہ ہوگئی غلطی اب ایسے ڈانٹیں گے تو میں رو بھی جاتی ہوں پھر-
مجھے نہیں خبر کے جب کوئی تھکا ہارا گھر کو لوٹتا ہے تو کیسے اس کے گلے لگ کر اس کے سینے پر آڑھی ترچھی لکیریں کھینچ کر سکون بخشا جاتا ہے- 
مجھے اندازہ ہی نہیں کہ خاموشی سے کسی کو اپنی جھوٹی چائے پلا دینے
سے کیسا لطف آتا ہے 
مجھے ادراک ہی نہیں صبح کو گیلے بالوں سے ٹپکتا پانی کسی پر پھینک کر کیسے نیند سے جگایا جاتا ہے 
مجھے پتہ ہی نہیں ...محبت کیا ہے محبت کا ہونا کیا ہے ...مگر مجھے تم سے صرف اتنا کہنا ہے کہ اگر تمھیں مجھ سے محبت ہوگئی تو - 
تو میں تمھیں تمھارا اپنا آپ بھلوا دوں گی 
تمھاری آنکھوں کی چمک سے لے کر تمھارے ہونٹوں کی مسکراہٹ تک سےمیں چھلکنے لگوں گی 
تمھارے سگریٹ کے دھوئیں میں صرف اور صرف میرا عکس ہوگا 
میں تمھاری سنسان راتوں میں روشنی بکھیر دوں گی
تمھارے اداس دنوں کو قوسِ قزاح کے ست رنگوں سے سجادوں گی 
خزاں کے موسم میں تمھارے لیے بہار کو کھینچ لاؤں گی 
تمھارے سارے وجود پر صرف اپنے نام کا ورد جاری کردوں گی تمھیں پور پور محبت میں ڈُوبو کر خود بھی مجسم محبت بنی رقص کرنے لگوں گی مگر تمھیں مجھ سے محبت ہوگئی تو اور اگر مجھے تم سے محبت ہوگئی تو ؟



No comments:

Post a Comment

')