Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Tuesday, May 29, 2018

پتا نہیں لوگوں کے لئے اذیت اور سکون کیا ہے۔


پتا نہیں لوگوں کے لئے اذیت اور سکون کیا ہے۔۔لیکن میرے لئے اذیت صرف " وہ " ہے۔۔اور میرے لئے سکون بھی صرف "وہ" ہے ۔۔۔ جب وہ سامنے آتا ہے تو میرا دل کرتا ہے اس کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسکا چہرہ بگاڑ دوں۔۔لیکن اگر میں ایک دن بھی اسے نہ دیکھوں تو میں اندھی ہو جاتی ہوں ۔۔ جب وہ مجھے دیکھتا ہے تو میرا بس نہیں چلتا کہ میں کہیں سات زمینوں کی گہرائیوں میں خود کو دفن کر لوں۔۔لیکن جب وہ میرے سامنے سے مجھے دیکھے بنا گزر جاتا تو میرا دل کرتا میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لوں خود کو ۔۔ جب وہ ہنستا ہے تو میرا دل چاہتا ہے اسکی ہنستی آنکھوں کو بنجر کر دوں۔۔لیکن جب وہ اداس سا بیٹھا ہوتا ہے تو میرا من کرتا پوری دنیا کی خوشیاں اس کے قدموں میں ڈھیر کر دوں۔۔ وہ مجھے تڑپتی، بلکتی کو چھوڑ کر چلا گیا ۔۔اور میرا دل کیا کہ اس کے قدموں کے نشان مٹا دوں ۔۔۔لیکن میں نے وہ مٹی سنبھال کر رکھ لی۔۔میں جانتی ہوں میں مر رہی ہوں ۔۔لیکن ہر بار اس کے سامنے آنے پر میں نئی زندگی جی جاتی ۔کیا کوئی سچ میں میری اذیت کا اندازہ لگا سکتا ہے کہ ۔۔میں اس انسان سے نفرت کرتی ہوں۔۔جس کا عشق میری جان لے رہا ہے۔۔



No comments:

Post a Comment

')