Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, June 6, 2018

یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔۔ جو ہوابھول جاؤ




یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔۔ جو ہوابھول جاؤ

اکثر سننے میں آتا ہے ۔۔۔یہ ایف بی ہے یہاں ایسے ہی ہوتا ہے بھول جاؤ۔!

کیوں ہوتا ۔۔۔؟ اور کیسے بھولیں ۔۔؟

کسی کا دل دکھایا، توڑا اور پھر کہا بھول جاؤ یہ ایف بی ہے 

کسی کے جزبات کے ساتھ کھیلا، اس کے احساس کو مارا پھر کہا یہ ایف بی ہے 

کسی کے مان کو کچل دینا ، اس کے زندگی بھر کے لیے کسی پہ بھی اعتبار کرنے کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینا پھر کہہ دینا ایف بی ہے بھول جاؤ!

کسی کے ساتھ محبت کے دعوے کرنا، میں تم سے بھت پیار کرتا ہوں محبت ہو گئی ہے مجھے تم سے،
پھر اسے باقی لوگوں کے سامنے ہنس ہنس کے رسوا کرنا کہ یہ مجھ سے محبت کرتی ہے ۔یار خدا کا واسطہ دیااسے کہ مجھے چھوڑ دو جینے دو۔
ارے آدم زاد جب وہ اپنی زندگی میں خوش تھی تو اس کی زندگی میں کیوں گئے ۔اب تمہیں اپنی زندگی، اپنے جینے، اپنی خوشی کی بڑی فکر ہے اس حوا زادی کا کیا ۔۔۔؟

دوستی کا رشتہ باندھ لینا، پھر باقی دوستوں کے سامنے اسے رسوا کرنا، شرمندہ کرنا یہ کہنا کہ یہ مجھ سے دوستی کا حق مانگتی ہے !میری زندگی ہے، مجھے جینے کا حق ہے ۔
کیا اس حوا زادی کی زندگی نہیں، کیا اسے جینے کا حق نہیں ۔۔؟

چھوٹی چھوٹی باتوں پہ جھگڑا کرنا، پھر سب کے سامنے ان کا تماشا بنانا، 
لوگوں کے ساتھ مل کر ان کا مذاق اڑانا، وہ لوگ جو سچائی نا بھی جانتے ہوں ان کو ساتھ ملا کر ،قہقے لگوا کر گناہ گار ٹھہرانا، 
ان سب باتوں سے جس کو نشانہ بنا رہے ہو اسے کتنی تکلیف ہوئی جانتے ہو تم؟ کیاتمہیں اپنا رب یاد نہیں ۔؟

کسی کی ذات کو کھلونے کی طرح توڑنا جوڑنا، جب اپنا مفاد پورا ہو گیا تو دور کر دینا اسے دکھ دے کر روتا تڑپتا چھوڑ کر، خود اپنی خوشیاں منانا ،

یہ ایف بی ہے ۔۔۔۔کیا، ایف بی والے ۔۔۔۔!

کیا ایف بی والے اللہ کو نہیں جانتے۔۔؟
کیا ایف بی والوں کا رب نہیں ۔۔؟

کیا ایف بی والے اپنے گھروں میں رشتوں کا وجود نہیں رکھتے۔۔؟

کیا ایف بی والے گھروں میں ماں، بہن، بیٹی کی صورت میں عورت کا وجود نہیں رکھتے ۔

کیا ایف بی والوں کا خدا نہیں ۔۔۔۔؟

دوسروں کو دکھ دے کر خود کیسے خوش رہا جاتا ہے ۔۔۔؟
کیوں بھول جاتے کہ خدا گواہ ہے ہر بات کا ۔۔۔۔؟ خدا گواہ ہے ہر بات کا ۔۔


No comments:

Post a Comment

')