Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, June 17, 2018

میں کبھی کسی کو برا نہیں سمجھتی


میں کبھی کسی کو برا نہیں سمجھتی ، وقتی طور پہ غصہ ہوجاتی ہوں لیکن پھر یہ سوچ کے چپ کرجاتی ہوں کہ اس انسان کا اتنا ہی ظرف تھا
میں اکثر ہی سچے جھوٹے وعدوں پہ یقین کرلیتی ہوں کیونکہ میں انسان کے اندر جھانک کر نہیں دیکھ سکتی اس کا من نہیں پڑھ سکتی لیکن اس کے درد کو سمجھ سکتی ہوں ، میں کسی ایک شخص کی بے وفائی کا بدلہ کسی دوسرے شخص سے نہیں لیتی
میرا بھی دل چاہتا ہے کہ اس سے بدلہ لیا جائے اس کو بتا دیا جائے کہ کسی انسان کے جذبات اور اس کے مخلص ہونے کا فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ کیا کچھ ہوسکتا ہے لیکن تھوڑی دیر کے بعد سارا کا سارا غصہ جھاگ بن کر بیٹھ جاتا ہے ، پھر یہی سوچ کر چپ کر جاتی ہوں کہ بس زندگی بھر دوبارہ سامنا نہ ہو ، نہ ہی اس کا نام کوئی لے ، نہ ہی اس کی یاد آئے کیونکہ ہم جیسے لوگ بس اپنی ذات کو ختم تو کرسکتے ہیں لیکن کسی اور کی ذات کو نہیں
یہ نہیں کہ ہم اچھے ہوتے ہیں بلکہ ہماری برائى اپنی ذات تک محدود ہوتی ہے کسی اور کو تکلیف دینا ہماری عادت نہیں ہوتی  یہی وجہ ہے کہ اکثر ہی ہم جیسے لوگ اچانک لاپتہ ہوجاتے ہیں



No comments:

Post a Comment

')