Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Thursday, July 12, 2018

اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے

اور اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ غور کرے یا ڈر جائے

]طه: 44[

کیا آپ جانتے ہیں یہ اللہ کسے نصیحت کر رہے ہیں اور کس کے بارے کر رہے ہیں...؟

اللہ پاک موسی علیہ السلام کو نصیحت کر رہے ہیں اور فرعون کے بارے کر رہے ہیں کہ اے موسی)علیہ السلام( فرعون کے پاس جاو ۔
وہ سرکش ہو رہا ہے اس سے نرمی سے بات کرنا

ایک شخص جو اللہ کی زمین پر رہ کر اللہ کو چیلنج کر رہا ہے اور لوگوں سے کہتا ہے میں سب سے بڑا رب ہوں ۔
اللہ پاک پھر بھی اپنے نبی سے کہہ رہے ہیں کہ اس سے نرمی سےپیش آنا۔

یہی اللہ پاک کی سنت ہے
اب ذرا ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

کیا ہم اس معاشرے میں کسی کی چھوٹی سی غلطی کے بعد بھی اس سے نرمی سے پیش آنے کو تیار ہیں...؟

ہمارے سامنے تو کسی سے اسلام کے معاملے غلطی ہو جائے مثلا قرآن پڑھتے ہوئے ،نماز پڑھتے ہوئے۔حدیث بیان کرتے ہوئے یا کسی اسلامی مسئلہ پر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے
ہم تو اس کا جینا حرام کر دیتے اسے خوب ذلیل کرتے ہیں۔
لاعلم جاہل کہتے ہیں ۔

ایسے اعمال کے بعد کیا ہم اس اللہ کے فرمانبردار بندے کہلانے کے لائق ہیں جو فرعون جیسے سرکش سے بھی نرمی سے پیش آنے کی تاکید کرے...؟

خدارا دنیاوی معاملہ ہو یا دینوی معاملہ ہو ذرا سی برداشت پیدا کر لیں اپنے اندر۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطاء فرمائے ..آمین


No comments:

Post a Comment

')