Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, July 21, 2018

عشق اگر طلاق دے دے تو ساری زندگی عدت ہوتی ہے


عشق اگر طلاق دے دے تو ساری زندگی عدت ہوتی ہے کی فرسودہ بات سے نکلئے 
اپنے آپ کو بچائیے 
یہ وہ لوگ ہیں جو کسی کے جذبات سے اپنے آپ کو تسکین دیتے ہیں 
ان کے لئے عشق کھیل ہے 
انسانی جانوں سے کھیلنا ان کو پریشان رکھنا عشق نہیں 
عشق سکون ہے ۔۔ احساس کی تسکین ہے ۔۔
جو زندگی کا سکوں ہی نہ رہنے دے اس سے تو عدت اچھی
اور یاد رکھئے 
روحوں نے سب سے پہلے اللہ کو لبیک دی تھی 
سب سے پہلا عشق تو رب تعالی کا ہے 
ایسے تو بندے کے عشق سے پہلے ہی آپ کی عدت شروع ہو گئ ۔۔ پھر کون سی عدت ؟ کہاں کی عدت ؟ 
یہ ہر اس انسان کے لئے ایک پیغام ہے جو لوگوں کی بنائ من گھڑت باتوں کے لئے اپنی زندگی پریشاں کن حد تک عذاب کئے بیٹھے ہیں ۔۔
زندگی خدا کی نعمت ہے 
اس کو اچھا بنانا ۔۔ بگاڑنا آپ کا ذمہ ہے ۔۔ نہ کہ کسی اور کا
اپنی زندگی کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھ میں رکھئے 
اللہ ہم سب کو سکوں کی دولت دے
آمین


No comments:

Post a Comment

')