Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Monday, August 27, 2018

جھے فیری ٹیلز میں وہ شہزادیاں پسند نہیں


جھے فیری ٹیلز میں وہ شہزادیاں پسند نہیں جو ایک زہریلا سیب کھانے سے مر جاتی ہے، یا بارہ بجتے ہی اپنے خوابوں کی تقریب چھوڑ کر بھاگ جاتی ہیں، جنھیں کوئی بھی بھیڑیا دادی کہ کپڑے پہن کر بیوقوف بنا سکتا ہے، یا جو ٹاور میں قید ہو کر کسی شہزادے کہ انتظار میں زندگی گزار لیں کہ وہ انکو آ کر اس قید سے نکالے گا۔۔۔۔
مجھے تو وہ شہزادیاں پسند ہیں جو زہر کی بو کو میلوں دور سے سونگھ لیں، جو اپنا گلاس سلپر خود محل سے کھینچ کر واپس لاتی ہیں، جو اپنے جسم سے سوئیاں نکلنے کیلئے شہزادے کا انتظار نہ کریں، جو اپنی ہر شے کو برف بنا دینے کی صلاحیت سے خوفزدہ نہ ہوں، جو ونڈر لینڈ میں خود کو جان بوجھ کر گم کر لیں حالانکہ انکو سارے راستے آتے ہوں، جب وہ کسی بیسٹ کہ قلعے میں داخل ہوں تو انکو اچھے سے معلوم ہو کہ اندر کیا انکا منتظر ہے، وہ ٹاور میں سے نکلنے کیلئے خود کوئی طریقہ نکا لیں، اور جب کسی جنگ کیلئے صرف لڑکوں کو میدان میں اتارا جاتا ہو وہ بھیس بدل کر اس جنگ میں 
حصہ لیں اور جیت بھی جائیں۔۔۔۔۔۔
"سو میں پیاری لڑکی ہوں نا بننا چاہتی ہوں"

میں وہ ظالم لڑکی بننا چاہتی ہوں جو ایک دن اپنے محل میں راج کرے گی اپنی مرضی کی شہزادی بن کر۔۔۔۔
💕❤
😊😊😊


No comments:

Post a Comment

')