تتلی نے راجا کو
بول دیا ہے
کہ
اب وہ اسکی کھڑکی پہ
کبھی نہیں بیٹھے گی
اسکے پروں کی آھٹ
راجا کو
کبھی نہیں سنائی دے گی
اسے اب وہ تتلی
کبھی پریشان نہیں کرے گی
----کیونکہ
تتلی نے اپنے پر خود نوچ پھینکے ہیں
!!...کہانی ختم ہوگئی ہے
No comments:
Post a Comment