Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Saturday, October 20, 2018

ریل


جب ریل کسی سرنگ میں سے گزرتی ہے اور ایک دم سےاندھیرا ہو جاتا ہے تو آپ اپنی ٹکٹ کو پھینک کر ریل سے باہرکود نہیں جاتے
کیونکہ آپ کو ریل کے ڈرائیور پر بھروسہ ہوتا ہے؛
اسی طرح جب زندگی کی ریل دکھوں مصیبتوں اور پریشانیوں کے اندھیروں ںسے گزر رہی ہو تو زندگی کی ٹرین کو چلانے والے پر بھروسہ رکھیں
وہ ان اندھیروں سے ضرور نکال لے جائے گا
بس کبھی کبھی یہ سرنگ چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی کبھی بہت بڑی مگر یقین رکھیں ہوتی یہ سرنگ ہی ہے جس کے دوسرے سرے پر روشنی اور اجالا ہی اجالا ہوتا ہے۔بس ہمیں صرف اس سفر کے ختم ہونے کا انتظار کرنا ہے.
ہرنی شیر سے زیادہ تیز رفتار ہوتی ہے۔ لیکن شکار ہو جاتی ہے کیونکہ بار بار وہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھتی ہے کہ شیر کہاں تک پہنچا۔ ایسا کرنے سے اسکی رفتار کم ہو جاتی ہے ۔ 
بالکل اسی طرح جب ہم زندگی کے سفر پر رواں دواں ہوں تو بار بار ماضی میں جھانکنے سے ہمارا صرف اور صرف نقصان ہوتا ہے۔ 
جیسے بائک چلانے والا شخص اگر بلا وجہ پیچھے مڑ مڑ کر دیکھے تو نقصان اٹھاتا ہے۔۔۔
!!!اللہ پہ بھروسہ ہی کامیابی کی ضمانت ھے۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو اپنی رحمت و برکت کے خزانوں سے نوازے
آمین


No comments:

Post a Comment

')