Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Wednesday, December 12, 2018

❤"تحریر جو تمہیں ٹیگ نہیں کی جا سکتی"❤


❤"تحریر جو تمہیں ٹیگ نہیں کی جا سکتی"❤

!میں نے اپنی تحریروں کا گلہ گھونٹ دیا ھے .. اس لیے کہ میری تحریریں تمہیں اذیت میں مبتلا رکھتی تھیں۔۔۔
میں نے لفظوں کی زبان کھینچ لی ھے .. جو بقول تمہارے، دماغ کو ہلا کے رکھ دیتی 
!ہیں۔۔۔
میں نے ہنسنا چھوڑ دیا ھے .. اس لیے کہ تم اسے خجالت سے تعبیر کرنے لگی
!ھو۔۔۔
! میں نے آنسوؤں کو اپنے سینے میں بھینچ رکھا ھے.. اس لیے کہ تم مجھے روتا ھوا نہیں دیکھ سکتی۔۔۔
،میں نے تمہارا نمبر بلاک کر دیا ھے .. تا کہ تم زندگی کے کسی کمزور لمحے میں
مجھ سے یہ نا پوچھ لو کہ
!تم کیسے ھو۔۔۔
حالانکہ تم جانتی ھو گی کہ میں کیسا ھوں۔۔۔
میں نے ہر اُس چیز سے جان چھڑا لی ھے جس سے تمہیں اذیت ھو سکتی تھی
 ..___مگر میں
میں۔۔۔
تمہارے دل سے وہ احساس کیسے ختم کروں؟ جو تمہیں راتوں کو نیم خوابیدگی کے عالم میں جھنجھوڑتا ھے .. وہ لمحے جب تم میری اداسی محسوس کرتی ھو۔۔۔
اور رات بھر جاگتی رہتی ھو۔۔۔

میں اپنی تحریروں کا گلہ تو گھونٹ سکتا ھوں
!! ...مگر احساس کا قتل میرے بس میں نہیں



No comments:

Post a Comment

')