Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Pages

Sunday, December 2, 2018

بڑی لمبی کہانی ہے


بڑی لمبی کہانی ہے
جسے ہَم زندگی کا نام دیتے ہیں
فقط اک جستجو ہے ایک خواہش کی روانی ہے
بڑی لمبی کہانی ہے
ابھی احساس آنکھیں موند کر چُپ چاپ سوتا ہے
ہماری داستان کا اس طرح آغاز ہوتا ہے
فقط آنکھوں کی جنبش اور رگ جان کی حرارت سے
ہماری زندگی منسوب ہوتی ہے
مگر کھلتی ہیں جب احساس کی آنکھیں
تو کتنے رنگ خواہش کے ہمارے دِل میں ہوتے ہیں
جنہیں ہَم لے کے چلتے ہیں

کسی اپنے کے ہاتھوں کو پکڑ کر ساتھ چلنے کی تمنا دِل میں ہوتی ہے
مگر وہ اک ضرورت سے کبھی آگے نہیں بڑھتی
کبھی اس کے نہ ہونے سے رگوں میں دوڑتے لمحے نہیں رکتے
نئے کوسیکھنےکے واسطے اک جستجو پروان چڑھتی ہے
تو پل پل ساتھ رہتی ہے
کبھی کاغذ کی کشتی میں کبھی کچے گھروندوں میں
کبھی جگنو پکڑنے میں کبھی تتلی کے رنگوں میں
ہماری ہر خوشی ہنستی ہے لمحےمسکراتے ہیں
کھلونے ٹوٹ جائیں تو ہمیں راتوں جگاتے ہیں
یہی خوشیاں یہی معصوم دُکھ دن رات رہتے ہیں
انہیں ہَم زندگی کا نام دیتے ہیں

انہی خوش رنگ لمحوں سے نئے موسم ابھرتے ہیں
دلوں میں اک نئی خوشبو میں ڈوبے آرزو کے پھول کھلتے ہیں
سفر بے نام منزل کے ہمارے ساتھ چلتے ہیں
کوئی بے نام سی خواہش دلوں کوگھیرلیتی ہے
ہمیں بے چین کرتی ہے 
کہاں پیکر میں ڈھلتی ہے
ہزاروں ان کہی باتیں ، بہت سے خواب آنكھوں میں
سفر کے اِس پڑاؤ میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں
اسی خواہش کے پہلو سے انہی خوابوں کے رنگوں سے
ہَم اک خوشبو کے جھونکے کو دلوں میں قیدکرتے ہیں
محبت نام دیتے ہیں

غم دُنیا کے قصے ہوں یا ان دیکھےجزیروںکے فسانے ہوں
محبت اپنے دامن میں سبھی محفوظ کرتی ہے
اسی سے ہر ملال اپنا اسی سے ہر خوشی منسوب ہوتی ہے
محبت یوں اک خوبصورت دائرے میں قیدکرتی ہےی
ہی بس زندگی محسوس ہوتی ہے

مگر پِھر یوں بھی ہوتا ہے
محبت روح میں تحلیل ہوتی ہے
تو اپنی ذات میں اک جستجو کا باب کھلتا ہے
نئے رستوں کا پیچِیدَہ سفر درپیش ہوتا ہے
فقط اک راستہ بن کر محبت ساتھ ہوتی ہے
نئی منزل کے راستوں میں کہیں رکنا نہیں ہوتا
پڑائو پِھر نہیں ہوتا

جب آنکھیں دھول ہوتی ہیں تو پِھر یہ راز کھلتا ہے
جسے ہَم زندگی کا نام دیتے تھے
فقط اک آرزو ہے ایک خواہش کی روانی ہے
بڑی لمبی کہانی ہے



No comments:

Post a Comment

')